وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغز صدر صادر ژپاروف کا پرتباک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغز صدر صادر ژپاروف کا پرتباک استقبال، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا وزیراعظم ہاؤس میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا، دونوں راہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔کرغز صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کابینہ کے ارکان کو کرغزستان کے صدر سے متعارف کرایا۔کرغز صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم ہاؤس گارڈ آف آنر
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :