کوئٹہ:

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بلدیاتی الیکشنز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ 

الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ 

فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جسے کمیشن نے مسترد کر دیا۔

دوسری جانب ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سخت موسمی حالات اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے سفارش کی کہ حالات بہتر ہونے تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے جائیں۔

 الیکشن کمیشن کے اکثریتی فیصلے کے تحت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات اب شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوئٹہ میں بلدیاتی بلدیاتی انتخابات

پڑھیں:

سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست کوئٹہ میں مسترد
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں 28 دسمبر کی بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی
  • سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست 
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست