علی ساہی:   پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے بعد حادثات کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 27 اضلاع میں ایک بھی مہلک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ ریسکیو اور کنٹرول روم کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں بھی قابلِ ذکر بہتری دیکھی گئی، جہاں مہلک حادثات کی تعداد 7 روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئی ہے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شروع کی گئی ٹریفک سیفٹی مہم کے بعد عام حادثات میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جو قانون پر عملدرآمد کی افادیت کا واضح ثبوت ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہ شہری جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد افراد سڑک حادثات میں جان کھو دیتے ہیں، لہٰذا قوانین کی پابندی سے کئی قیمتی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے جاری مہم کو کامیاب بنائیں، تاکہ حادثات میں مزید کمی لائی جا سکے اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین پر حادثات میں

پڑھیں:

ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک قوانین میں سختی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
  • فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد رقم جاری
  • فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ  15 لاکھ سے زائد رقم جاری
  • پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر
  •  ملتان کے پندرہ سو سے زائد نوجوانوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا، روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 
  • پنجاب ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائی، 64 ہزار چالان اور 8 کروڑ سے زائد جرمانے ایک روز میں
  • پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان
  • ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے
  • پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے