ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکتر فاروق لنگاہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج قانون کی بالادستی نہیں بلکہ قانونی دہشت گردی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ روہی ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن ملتان کے صدر و سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علما پاکستان نورانی پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری اور سماجی رہنما ایم احسان خان سدوزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملتان کے پندرہ سو سے زائد نوجوانوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج قانون کی بالادستی نہیں بلکہ قانونی دہشت گردی ہے۔ ہیلمٹ نہ پہننا کوتاہی تو ہو سکتی ہے جرم نہیں، اس ضمن میں ہتھکڑی لگانا خود ایک جرم ہے۔ ہتھکڑی یا سخت سزائیں عارضی حل ہیں۔ اصل حل یہ ہے کہ اگر سڑکیں محفوظ، ٹریفک سگنلز واضح اور ٹریفک نظام موثر ہو تو شہری خود ہی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

 سماجی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فی الفور  پنجاب موٹر وہیکل آرڈینس کے کالے قانوں پر نظر ثانی کرے تاکہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں کا مستقبل برباد نہ ہو۔ سماجی رہنماوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوران سفر ہیلمٹ اور گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال اور اپنے ڈرائیونگ لائسنس اور اپنی سواری کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قوانین کی

پڑھیں:

پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔

ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان
  • پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
  • شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا؛ ٹریفک پولیس کا ڈرونز کا استعمال شروع
  • خیبر پختونخوا؛ خواجہ سرا افراد کی رجسٹریشن کیلئے نیا فارم متعارف
  • ‘ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں’
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب