وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، مریم نواز نے بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا، ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاس داری ضروری ہے،
بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے، بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین خلاف ورزی مریم نواز بچوں کو کے لئے
پڑھیں:
پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے
پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔