مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر طلبہ کی گرفتار سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) کمسن طلبہ یابچوں سے زیادہ والدین کوٹریفک قوانین سےمتعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولہ سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا ۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا ۔ ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں ۔عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا ۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے ۔ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی ۔ والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں ۔ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے ۔ بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دو ہزار چار سو پینتالیس پولیس گاڑ یاں قانون کی زد میں آ گئیں ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین خلاف ورزی بچوں کو کے لئے
پڑھیں:
قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا؛ ٹریفک پولیس کا ڈرونز کا استعمال شروع
سٹی 42: ٹریفک پولیس نے قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں ۔قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے کی گئی۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔شہری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں۔