وزیر اعلیٰ کے پی کا راولپنڈی پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا پے۔
ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔
محمود اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ہائیکورٹ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا، دھرنے کے چار گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے ریسکیو کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا، سہیل آفریدی چاہتے تھے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو، بانی پی ٹی آئی عمران خان ناحق قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے، ہم پرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہیں گے، کسی کو موقع نہیں دینا کہ وہ ہم پر گولیاں چلائیں۔
کوئٹہ واحد اسٹیشن ہے جہاں سے بیک وقت افغانستان اور ایران کی سرحدوں تک گاڑیاں جاتی ہیں، اسکی عمارت میں خوبصورت عجائب گھر بھی موجود ہے
مزید :