data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-08-28

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی وزیردفاع کےبیان پر پاکستان میں ہندو برادری مشتعل،احتجاجی ریلی نکالی

دادو: بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے،اور بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا گیا ہے۔ راج ناتھ کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

میڈیاذرائع کے مطابق ہندو شہری کا کہناتھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم یہاں محفوظ ہیں، بھارت کا بیان سازگار ماحول کو خراب کرنےکی کوشش ہے، سندھ کی اقلیتوں نےعالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ ایک ہندو نوجوان کا کہناتھا کہ ایسے بیانات سےنفرت پھیلتی ہے، امن نہیں۔

دوسری جانب بھارت کے وزیر دفاع کے بیان کے خلاف سندھ کے ضلع دادومیں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مودی اور راج ناتھ سنگھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، ریلی یامین بھنڈ کی قیادت میں موندر ناکہ سے نکالی گئی، پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ سندھ پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، سندھ پاکستان ہے، پاکستان سندھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت میں بھی 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا
  • ٹرانسپورٹرزنے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا
  • دیرپائین،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آگ سے متاثرہ دکانداروں کو امدادی نقد رقم دی جارہی ہے
  • کوئٹہ: وکلاء 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • بھارتی وزیردفاع کےبیان پر پاکستان میں ہندو برادری مشتعل،احتجاجی ریلی نکالی
  • کارونجھر پہاڑکی کٹائی کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان
  • بھارتی وزیردفاع کےبیان پر پاکستان میں ہندو برادری مشتعل،احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان
  • مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا