فرانس: سابق صدر نکولس سرکوزی کی سزا اعلیٰ ترین عدالت سے بھی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق صدر سرکوزی کے لیے سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ سابق صدر نے نچلی عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف اعلیٰ ترین عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ نکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی مالی مدد حاصل کی تھی۔ عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے مطابق سابق صدر نے 2012 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی طور پر مالی معاونت حاصل کی تھی۔ اس پر حال ہی میں عدالت نے سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل بھی ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسترد کردی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترین عدالت
پڑھیں:
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جاتے جاتے کرپشن کیس کی تحقیقات روکنے کی ہدایت کر دی
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ء کے رول 21 کو بروئے کار لانے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تمام تحقیقات یا انکوائریاں فی الفور روک دے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تحقیقات روک دے۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ء کے رول 21 کو بروئے کار لانے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تمام تحقیقات یا انکوائریاں فی الفور روک دے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ چیف منسٹر آفس بطور ایپکس ادارہ انتظامی و مالی شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور قواعد و ضوابط کی سختی سے پاسداری کرتا ہے، اس لیے متعلقہ ادارے سے تحقیقات روکنے کی استدعا کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی میں مبینہ بد انتظامیوں اور بدعنوانیوں کی تحقیقات شروع کی تھی تاہم سابق وزیر اعلیٰ نے جاتے جاتے اس انکوائری کو روکنے کی ہدایت جاری کر دی۔