ڈ ھاکا:شیخ حسینہ کو مزید مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-08-24
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو تین کرپشن کے مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ مقدمات حکومت کے ایک منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں۔یہ فیصلے بھی شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائے گئے کیونکہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ رواں ماہ شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا موت بھی سنائی جا چکی ہے، یہ مقدمہ گزشتہ سال ان کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والی عوامی بغاوت پر حکومتی کارروائی سے متعلق تھا۔ کرپشن کے نئے تینوں مقدمات میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ حسینہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی زمینیں غیر قانونی طور پر حاصل کیں حالانکہ وہ ان کے لیے اہل نہیں تھیں۔ ہر کیس میں انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی اور ڈھاکا اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبد اللہ المامون نے کہا کہ یہ سزائیں متواتر پوری کی جائیں گی۔حسینہ کے بیٹے سجیب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کو بھی ایک کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔شیخ حسینہ اور ان کی سابقہ حکمران پارٹی عوامی لیگ نے ان مقدمات کی شدید مذمت کی ہے، حسینہ نے اپنا دفاعی وکیل بھی نامزد نہیں کیا۔بنگلا دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے حسینہ، ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت دیگر افراد کے خلاف یہ مقدمات ان کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد دائر کیے تھے، دیگر مقدمات بھی اسی زمینی منصوبے سے متعلق ہیں، اور ایک نیا فیصلہ یکم دسمبر کو متوقع ہے۔بنگلا دیش اس وقت عبوری حکومت کے تحت سیاسی عبوری دور سے گزر رہا ہے، جس کی قیادت نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں، اور نئی انتخابات فروری میں متوقع ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال قید کی سزا
پڑھیں:
کرپشن کیس ،بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے شیخ حسینہ واجد کو 21سال کی سزا سنادی
کرپشن کیس ،بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے شیخ حسینہ واجد کو 21سال کی سزا سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں شیخ حسینہ واجد کو 21 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کے 3مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے ، شیخ حسینہ واجد پر مضافاتی علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے زمین حاصل کرنے کا الزام تھا۔
چیف جسٹس بنگلہ دیش عبداللہ المامون نے ریمارکس دیئے کہ سابق وزیر اعظم نے ملک میں بڑے پیمانے پر کرپش کی،سابق وزیر اعظم نے طاقت کے ذریعے سرکاری املاک پر قبضہ کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق کرپشن کیس میں شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور بیٹی کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی، گذشتہ ہفتے انسانیت کے خلاف جرائم پرحسینہ واجد کو موت کی سزادی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں ابتک 35 ہزار سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جاچکے،چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ اسلام آباد میں ابتک 35 ہزار سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جاچکے،چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ پنجاب میں پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا،کالعدم قرار دینے کا مطالبہ پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ حکومت ناکام، عدلیہ پر سوالات آئی ایم ایف رپورٹ عوام سے چھپائی گئی، شاہد خاقان پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم