2025-11-03@18:40:47 GMT
تلاش کی گنتی: 963
«والی ہیں»:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ فورس نے ایک ایسے ملاح کو گرفتار کیا جو بھارتی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی میں ملوث تھا۔ گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش اپنی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کر دی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور بھارت کو ایک شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جسے وہ آج تک تک ہضم نہیں کر پایا۔ مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ اس کا رخ موڑ سکتا...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں 20 فیصد بھاری گاڑیاں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، اور ڈیزل پر چلنے والی یہ پرانی بھاری گاڑیاں وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی پھیلانے کا کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیارات کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی ہے، یہ انکشاف وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کی کوآرڈینیشن کے زیرانتظام وفاقی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات ( پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ) اسلام آباد کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی شہری آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں...
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران لوگوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصویروں پر انکوائری جاری ہے.محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پیر تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجائے گی کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں کی ہیں یا پرائیویٹ کیمروں سے لی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے خبردار کیا کہ نمبر پلیٹ سے ٹریفک کنٹرول کیمروں کو دھوکا دینے والے خود کو چھوٹے مسائل سے بچانے کے لیے بڑے مسئلوں میں پھنس رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ میں جعلسازی کرنے والی تمام گاڑیاں بلیک...
لاہور: پنجاب کا دارالحکومت پہلے ہی فضائی آلودگی کے شدید بحران سے دوچار ہے مگر حیران کن طور پر شہر کی صفائی کے لیے چلنے والا ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ خود اس آلودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت لاہور کی گلیوں، محلوں اور شاہراہوں سے کوڑا اٹھانے کے لیے 28 ہزار سے زائد گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں جو زمین کو تو صاف کرتی ہیں مگر فضا کو مزید آلودہ بنا رہی ہیں۔ اربن یونٹ کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں سب سے بڑا حصہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کا ہے جو مجموعی آلودگی کا تقریباً 39 فیصد بنتا ہے۔ حکومت ایک طرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور...
بھارت سے مشرقی جانب سے داخل ہونے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی کو تشویشناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور سمیت وسطی پنجاب اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ہوا میں مضر ذرات کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی علاقوں سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور میں ایئر کوالٹی کو مسلسل متاثر کر رہی ہیں اور شہر کا اوسط اے کیو آئی 320 سے 360 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ریکارڈ ہوا جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر...
—فائل فوٹو سندھ کے کسانوں نے 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے اپنی زمینیں اور روزگار کھو دینے کے بعد جرمنی کی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔کسانوں کی جانب سے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای (RWE) اور سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہائیڈلبرگ (Heidelberg) کو باقاعدہ نوٹس بھیج دیا گیا جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ان کے نقصان کی قیمت ادا نہ کی گئی تو دسمبر میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ جرمن کمپنیاں دنیا کی بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے نقصان پہنچایا ہے، انہیں ہی اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا، برطانوی چینل 4 نے دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پریزنٹر متعارف کرا دی، جس کے بعد عالمی میڈیا انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینل 4 نے 20 اکتوبر کو تجرباتی طور پر اپنی اسکرین پر اے آئی سے تیار کردہ خاتون پریزنٹر کو ڈاکیومنٹری کی میزبانی کے لیے پیش کیا۔ حیرت انگیز طور پر ناظرین یہ محسوس ہی نہ کر سکے کہ وہ کسی انسان کو نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ ماڈیول کو دیکھ رہے ہیں، جس کا لہجہ، چہرے کے تاثرات اور آواز کا اتار چڑھاؤ بالکل انسانی محسوس ہوتا تھا۔پروگرام کے دوران اے آئی پریزنٹر...
پڈعیدن: پولیس کی جانب سے خفیہ کارروائی پر کراچی جانے والی کار سے ملنے والی منشیات اورجعلی نمبر پلیٹس صحافیوں کو دکھائی جارہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور حرارت سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔دی لانیسٹ کاؤنٹ ڈاؤن آن ہیلتھ اینڈ کلائیمٹ چینج میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 1990 ء کی دہائی سے اب تک گرم موسم سے ہونے والی اموات کی تعداد 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب ہر سال اوسطاً 5 لاکھ 46 ہزار افراد گرم موسم کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔اسی طرح صرف 2024 میں ریکارڈ ایک لاکھ 54 ہزار ہلاکتیں جنگلات میں لگنے والی آگ سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کے باعث ہوئیں۔ محققین نے بتایا کہ خام ایندھن جیسے پٹرول اور کوئلے کو جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ یہ واقعہ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔ سٹیج پر بلوچستان کی طالبہ درجان کا نام پکارا گیا اور انہیں اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ وہ سٹیج کی طرف بڑھیں تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا ۔ جیسے ہی طالبہ سٹیج پر پہچیں تو وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے لیے مخصوص نشست پر بٹھادیا۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین بھی مبہوت ہوگئے۔ حاضرین نے کھڑے ہو کر اس عمل کی تائید کی اور کافی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرے گا تاکہ وہ دیگر جوہری طاقتوں کے ساتھ برابر کی بنیاد پر کھڑا رہ سکے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح فوری شروع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کے پاس موجودہ وقت میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، لیکن چین اگلے پانچ سالوں میں امریکا کے قریب پہنچ سکتا...
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران قبائلی عوام کی ثابت قدمی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر مشروط تعاون کو سراہا۔ اسلا ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کی جانے والی دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کے دوران کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے پشاور...
(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ کا نظام درہم برہم ہوگیااورکراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانےو الی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946م،کراچی سے کوالالمپورجانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز منسوخ ہونےوالی پروازوں میں...
سندھ ہائی کورٹ نے ہیروئن بیچتے پکڑی جانے والی کمسن لڑکی کے والدین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔پولیس نے 14 سالہ سعدیہ کو 500 گرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا تھا، جسٹس عمر سیال نے لڑکی ضمانت منظور کی اور پولیس کو والدین کی گرفتاری کا حکم دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ والدین کو گرفتار کریں، تفتیش کریں کہ وہ بیٹی سے منشیات کیوں فروخت کروا رہے تھے؟ کمسن لڑکی نے بیان دیا کہ فروخت کرنے کےلیے ہیروئن اسے اس کی والدہ نے دی تھی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ والدین تو بچوں کی تربیت، نگرانی اور حفاظت کے ذمے دار ہوتے ہیں، اگر والدین منشیات فروشی میں ملوث پائے جائیں تو بچی چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کی...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آنکھوں کی خون کی نالیاں (بلڈ ویسلز) نہ صرف بصارت بلکہ دل اور دورانِ خون کے نظام کی صحت کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔ جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق آنکھوں کا ویسکولر سسٹم یہ پیشگوئی کر سکتا ہے کہ کوئی شخص تیزی سے بڑھاپے کی طرف بڑھ رہا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ بچے نے دل کی بیماری کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار کرلی کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ آنکھ انسانی جسم کے دورانِ خون کے نظام کا ایک منفرد اور غیر تکلیف دہ مشاہدہ فراہم کرتی ہے۔ سینیئر محقق...
وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل عزت دار ہمسائے کی طرح رہے، اسلام آباد پر اٹھنے والی آنکھیں نکال دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ...
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں بھیجی جانے والی فورس کا مقصد امن نافذ کرنا (Peace Enforcing) ہو تو کوئی بھی ملک اس میں شامل نہیں ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ عبداللہ نے وضاحت کی کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت غزہ میں بھیجی جانے والی فورس کو “امن نافذ کرنے” کی ذمہ داری دی گئی، تو ممالک اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیں گے۔ بادشاہ نے کہا:اہم سوال یہ ہے کہ غزہ میں بھیجی جانے والی سکیورٹی فورسز کا مینڈیٹ کیا ہوگا؟ ہمیں امید ہے کہ یہ فورسیں امن برقرار رکھنے (Peacekeeping) کے لیے ہوں گی، کیونکہ اگر مقصد...
البانیہ کی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں 83 بچوں کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے برلن گلوبل ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران البانوی اے آئی وزیر ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 بچوں کی پیدائش کا انکشاف کیا۔ وزیراعظم ایڈی کے مطابق ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 بچوں کی پیدائش متوقع ہے ، ان بچوں سے مراد حقیقی بچے نہیں بلکہ ڈیجیٹل اے آئی معاونین ہیں جو برسر اقتدار سوشلسٹ پارٹی کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بطور اسسٹنٹ کام کریں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ہر اے آئی بچہ ایک معاون کے طور پر کام کرے گا،یہ بچے پارلیمانی اجلاسوں میں...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی "دعائے خیر" کا جوڑا مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جو اُن کی والدہ کی خواہش پر گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔ اداکارہ کے مطابق، "دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا۔...
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی سالانہ کانگریس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 7 بہادر صحافیوں کو پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ ان میں شہید فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے 25 اگست کو فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس سال ایوارڈ کے لیے منتخب صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔ تقریب میں دو صحافیوں کو بعد از مرگ اعزاز دیا گیا، جن میں مریم ابو...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 2018ء میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء...
ثمرہ فاطمہ:مشرقی پنجاب (بھارت) سے چلنے والی آلودہ ہواؤں نے وسطی پنجاب کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی آلودگی کی اوسط شرح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا رخ لاہور کی جانب ہونے سے آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوا، صبح کے وقت 2 سے 4 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے وقتی بہتری پیدا کی، تاہم دوپہر تک رفتار کم ہو کر 2 میٹر فی گھنٹہ رہ گئی جس سے فضا میں آلودگی کے ذرات جمع ہونا شروع ہوگئے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے...
ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ،کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والی کمپنی کو ایک اور ٹھیکا دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-20کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ہوگیا۔2 سال سے زاید گزر جانے کے باوجود کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والے عاطف نظر کمپنی کو ہی گلستان جوہر منور چورنگی انڈر پاس کا بھی ٹھیکا دے دیا گیا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھا کر 3810 ملین کی گئی ہے۔سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنی کو براہِ راست پی سی ون تیار کرنے اور جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے، منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی ہے جوکریم آباد انڈر پاس بنانے میں مستقل تاخیر کا شکا ر ہے جس کے باعث کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں 5گنا...
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونیو الی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سات 109 اورکراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 اورکراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہور جانیو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
علی ساہی: صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں ماہ کے دوران 40 ہزار 400 سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے جبکہ 63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 19 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج اور 7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔ سوشل...
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپورجانیوالی پرواز ڈی سات 109 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 ،کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
چینی سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کی لیتھیئم بیٹری متعارف کروا دی ہے جو 9 ہزار گھنٹوں تک محفوظ طریقے سے چل سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٰالیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے متعلق بڑا دعوی اس پیشرفت کو لیتھیئم بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں اور بجلی کے گرڈ جیسے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے نظاموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ بیٹری فیل ہونے کی عام وجوہات روایتی لیتھیئم میٹل بیٹریاں اگرچہ زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن ان میں لیکج، آگ لگنے اور خطرناک سوئی نما دھات کے ڈھانچے بننے جیسے مسائل پائے جاتے ہیں جو بیٹری کی محفوظ کارکردگی اور...
البانیہ کے شہزادے لیکا نے اپنی بیٹی شہزادی جیرالڈین کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر جذبات سے بھرپور پیغام اور دلکش تصاویر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری اچانک یوکرین کیوں پہنچے؟ بدھ کے روز شہزادے لیکا نے انسٹاگرام پر بیٹی کی سالگرہ مناتے ہوئے لکھا ’میری بہترین دوست جیرالڈین، تمہاری آنکھوں میں مجھے محبت کی وسعت نظر آتی ہے، تمہاری مسکراہٹ میں اس دنیا کی بھلائی چھپی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی ہمیشہ تمہیں روشنی، امن اور محبت کرنے والے لوگوں سے گھیری رکھے، جیسے میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ ہمیشہ ہمت سے بھرپور دل اور خوابوں سے بھری روح کے ساتھ آگے بڑھنا۔ View this post on...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی یونیورسٹی کی بس سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ اچانک پیش آنے والے حادثے کے باعث عقب سے آنے والی تقریباً 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، فوری طور پر بس کو حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے‘ سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی‘ یہی مستقبل ہے۔ اسلام آباد میں قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام ’انسپائر انیشی ایٹیو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا تاریخی اقدام ہے‘ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق بیانیے کی جنگ جاری ہے‘ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں وسائل سے نوازا‘ ہماری ذمہ...
کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین سروس مسلسل چھٹے روز بھی معطل ہے جبکہ دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کی وجہ بارڈر کی موجودہ صورتحال ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس منسوخ کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل اپنی معمول کی آمد و رفت کے مطابق چل رہی ہیں۔
پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے والے شخص کو وہی سہولیات دی جائیں جو جیل میں عمران خان کو حاصل ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سب یہی پوچھ رہے ہیں کہ پشاور میں کابینہ کیوں نہیں بن رہی، کیا وفاقی حکومت کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایک وزیراعلیٰ کو اپنی پارٹی کے بانی سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی عمران خان کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں: اڈیالہ جیل کے قیدی کا عدالت سے رجوع ان کا کہنا تھا...
ڈاکٹر صاحبان 80 اور 90 کی دہائی میں مریضوں کا علاج اپنی تعلیم، تجربے اور تشخیصی صلاحیت کے بل بوتے پر کرتے تھے اور بجا طور پر اس پر فخر بھی کرتے تھے۔ عموماً ڈاکٹر صاحبان اس خوبی کو اپنی پہچان بھی قرار دیتے تھے تاہم بعض اوقات ضرورت پڑنے پر لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے اپنی تشخیص کی تصدیق کرلیتے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان کا رویہ معذرت خواہانہ ہوتا تھا کہ مریض کو یہ اضافی زحمت اور خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ 2000 کے بعد یہ طریقہ علاج غیر پیشہ ورانہ قرار پایا اور یوں تقریباً متروک ہوگیا۔ اس کے بعد مریضوں کے علاج کا طریقہ کار تحقیقاتی قرار پایا اور یوں تشخیصی طریقہ کار پش...
سٹی42: سستے پلاٹوں اور چند پیسوں میں فائلوں کے دعوے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہو گیا ہے اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی سوسائٹیاں این او سی کے جھوٹے دعوے، بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے جعلی وعدے کر رہی ہیں۔ ان سوسائٹیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر چھپے ہوئے اخراجات وصول کرتی ہیں اور نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی‘ ٹریفک قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان دبئی: دبئی حکومت نے ٹریفک قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ ماہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور اعلیٰ حکام نے ڈلیوری بائیکس کے لیے تیز رفتار سڑکوں پر نئی ٹریفک پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ضوابط کے تحت 5 یا اس سے زیادہ لین والی سڑکوں پر ڈلیوری رائیڈرز کو بائیں جانب کی 2 لین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، 3 یا4 لین والی سڑکوں پر وہ سب سے بائیں لین استعمال نہیں کرسکیں گے، تاہم 2 یا کم لین والی سڑکوں پر...
قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف
تحریک لبیک پاکستان جو بظاہر دین اور شریعت کا پرچار اس انداز میں کرتی ہے کہ سود کو حرام قرار دے کر اپنے ہی بینکنگ نظام پر شدید تنقید کرتی ہے، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کی حقیقت یہ ہے کہ جب ان پر قانونی کارروائی ہوئی تو تحقیقات میں سامنے آیا کہ ان کے قریباً 100 ایسے اکاؤنٹس ہیں جہاں وہ بینک سے منافع حاصل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ایک سال میں ان اکاؤنٹس میں قریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ جس چیز سے یہ عوام کو روک رہے...
ماڈل کالونی میں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر شیٹ نمبر 16پلاٹ 1/3/1میں مخدوش بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر ات ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی، شیٹ نمبر 16 میں واقع ایک رہائشی مکان 1/3/1 پر کئی سال پہلے تعمیر کیے جانے والے مکان کی مخدوش بنیادوں پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت سے بالائی منزلوں کی تعمیر کی چھوٹ دے کر علاقہ مکینوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے لاکھوں روپے وصول کر کے اس غیرقانونی تعمیر کو منظوری دی ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات...
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر متوقع اور خاموشی سے کیے گئے نکاح کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ پر صرف تین الفاظ لکھے؛ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔ ان کے مداحوں کو اس بات پر بھی خوشی ہے کہ زائرہ نے ظاہری چمک دمک اور دکھاوے کے بجائے سادگی کو فوقیت دی۔ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ان کے ہاتھ حنّا کی خوشبو سے مہک رہے ہیں اور وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔ ایک...
مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔ غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی محفوظ نہیں، یہ پُرامن ملک ہے، جہاں بلاخوف و خطر غیر ملکی آ سکتے ہیں۔کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز 2 ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئیں اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ انہوں نے کہا...
امریکا کاوائٹ ہاؤس ہمیشہ سے دنیا بھر میں امریکی طاقت، شان اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وائٹ ہاؤس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ مگر اب اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ویزا یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں — کیونکہ **وائٹ ہاؤس اب پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے! جی ہاں، یہ کوئی فلمی منظر یا خواب نہیں بلکہ سرگودھا کی حقیقت ہے، جہاں فیصل آباد روڈ پر ایک حیرت انگیزمحل نما رہائشی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جو دیکھنے میں بالکل وائٹ ہاؤس جیسی لگتی ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ایک ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی...
جلد ہی شہروں کے اندر سفر کے لیے رکشہ یا ٹیکسی کی ضرورت باقی نہیں رہے گی، کیونکہ اب بات ہو رہی ہے اڑنے والی ٹیکسی کی — جو زمین نہیں، فضا میں سفر کرے گی۔ چین کی معروف کمپنی ای ہانگ ہولڈنگ وہیکلز (EHang) نے ایک ایسی جدید ترین فلائنگ ٹیکسی تیار کر لی ہے جو بغیر پائلٹ کے خودکار طریقے سے پرواز کر سکتی ہے، اور صرف ایک چارج پر100 میل (تقریباً 160 کلومیٹر) سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ اڑنے والی گاڑی — جس کا نامVT-35 رکھا گیا ہے — شہری ٹرانسپورٹ کا نقشہ بدل دے گی۔ یہ سواری نہ صرف تیز ہے بلکہ محفوظ، ماحول دوست اور جدید...
ڈراما سیریل سانول یار پیا میں لبنیٰ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یسرہ عرفان اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یسرہ عرفان پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے معروف فنکاروں درِفشاں سلیم، احمد علی اکبر اور فیروز خان کے ساتھ اس کامیاب سیریل میں اہم کردار نبھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Yusra Irfan (@yusrairfan16) یسرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور وہ آج بھی تھیٹر کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ سرمد کھوسٹ، سیمی راحیل، ثانیہ ممتاز اور سلمان شاہد جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ مختلف اسٹیج پرفارمنسز کر چکی ہیں۔ View this post...
کراچی: سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی، خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے، گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔ درخشاں...
امریکا میں ‘نو کنگز’ احتجاج: ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بناکر مظاہرین پر گندگی پھینکے والی ویڈیو شیئر کر دی
ٹرمپ نے خود کو بادشاہ دکھانے والی اے آئی ویڈیوز شیئر کیں، ملک بھر میں ’نو کنگز‘ احتجاج جاری امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز اور رویے کے خلاف ’نو کنگز’ کے عنوان سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ خود کو بادشاہ کے روپ میں دکھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے یہ خوشی اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ منائی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" سے ڈیبیو کیا جبکہ "قرضِ جاں" اور ہارر فلم "دیمک" میں بھی اپنی...
روس میں ایک خاتون نے نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش میں اپنی ہی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا لیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی خاتون نے ایک غیر مجاز کاسمیٹک سرجری کرائی، جس میں ”آئرس امپلانٹ“ کے ذریعے آنکھوں کا رنگ مصنوعی طور پر نیلا کیا گیا۔ یہ طریقہ نہ صرف قانونی طور پر متنازع ہے بلکہ طبی طور پر بھی انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ خاتون کا خیال تھا کہ اگر وہ خود نیلی آنکھوں والی بن جائیں تو ان کے آئندہ بچے کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی۔ تاہم، ماہرین نے اس نظریے کو غیر سائنسی اور خطرناک قرار دیا ہے۔ اس سرجری کے دوران آنکھ کے قدرتی نظام میں بیرونی مواد داخل...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں صدر ٹرمپ کے خلاف اچانک اٹھنے والی ”نو کنگز“ احتجاجی تحریک نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ اس تحریک کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بادشاہت نہیں۔ اور کوئی بھی صدر، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، آئین اور عوام سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ تحریک کے شرکا کا ماننا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی جمہوری اصولوں اور اختیارات کی تقسیم کے نظام کو کمزور کیا ہے۔ مظاہرین کا نعرہ ہے: ”No thrones, No crowns, No kings“ یعنی ”نہ تخت، نہ تاج، نہ بادشاہ!“ مظاہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی پریڈز، وفاقی فورسز کی بڑی تعیناتی، امیگریشن کے...
کراچی: معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" جلد ریلیز کیا جائے گا۔ فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔ گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ "مہندی والی رات" میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔ فضا علی...
کراچی:معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” جلد ریلیز کیا جائے گا۔ فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔ گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ “مہندی والی رات” میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے منشیات اسمگل کرنے والی ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے جو کیریبین سمندر میں امریکا کی جانب رواں دواں تھی۔ کارروائی میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر کے ان کے ممالک ایکواڈور اور کولمبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک بڑی منشیات بردار آبدوز کو تباہ کیا گیا جو فینٹانائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی۔ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو ان...
اقصٰی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 5پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں 2بین الاقوامی اور 3اندرونِ ملک پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے بحرین جانے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اور دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اندرونِ ملک پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، لاہور جانے والی پی ایف 143، اور سیالکوٹ جانے والی پرواز پی ایف 135 شامل ہیں، جو تمام تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ رہیں۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ ایکس پر اسحاق ڈار نے لکھا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق اسحاق ڈار نے یہ بھی لکھا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہےتاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشت...
زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل کبھی سوچا نہ...
مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ شکایت...
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز بھرے جملوں کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔ امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کا محور عالمی کشیدگی اور چیلنجز ہوتی ہیں۔ جنگوں پر مؤقف بیان کرتے ترجمان کبھی خود کوئی جنگ نہیں چھیڑتے۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کر ثابت ہوئی جب خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔ جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔ بات...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے کے کارگو زون میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی دوپہر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کوثر محمود کے مطابق ایئرپورٹ، بنگلہ دیش آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں کے ریسکیو اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ https://wenews.com/bd_public/status/1979494626806620423 فائر سروس ہیڈکوارٹر کے اہلکار طلحہ بن جاسم کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 25 یونٹس...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریباً 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، "مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔” انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔ گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں اور میں انہیں معاف کرتا آیا ہوں۔ گووندا نے دہائیوں تک...
3 صدیوں سے زائد عرصے بعد مشہور ڈچ مصور یوہانس ورمیر کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’گرل ود دا پرل ایئررنگ‘ میں موجود لڑکی کی شناخت سے متعلق معمہ حل ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ برطانوی آرٹ مورخ اینڈریو گراہم ڈکسن نے اپنی نئی کتاب ورمیر اے لائف لاسٹ اینڈ فاؤنڈ میں انکشاف کیا ہے کہ 1665 میں بنائی گئی اس پینٹنگ میں دکھائی دینے والی لڑکی دراصل ڈچ جوڑے پیٹر کلاززون وین رویفن اور ان کی اہلیہ ماریا ڈی کنائٹ کی بیٹی میگڈالینا تھی۔ گراہم ڈکسن کے مطابق ورمیر کے زیادہ تر فن پارے اسی جوڑے کے لیے بنائے گئے تھے جو نیدرلینڈز کے شہر ڈلفٹ میں مقیم اور ایک مذہبی اصلاحی فرقے ریمانسٹرنٹس سے وابستہ تھے۔ اس فرقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل آپریٹر جاز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024–25 کے لیے پاکستان کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں شامل کر لیا ہے۔اس موقع پر لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) اسلام آباد کے اعلیٰ سطحی وفد نے جازہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور کمپنی کی قومی معیشت میں خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔یہ شیلڈ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی او اسلام آباد ظفر اقبال خان نے جازکے چیف فنانشل آفیسر فرخ خان کو دی، جبکہ دونوں اداروں کے سینئر نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر فرخ خان نے کہا،”ایف بی آر کی جانب سے...
میں نے قرآنِ پاک پر اپنی کزن کا نمبر لکھا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ یہی نمبر مستقبل میں میرے کام آئے گا اور مجھے نئی زندگی دے گا۔ یہ کہانی ہے اس دنیا کی جو خواب تو بڑے دکھاتی ہے لیکن اس میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ایک غلط قدم آپ کو زندگی کا تلخ ترین اور مہنگا سبق سکھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کراچی کے پسماندہ علاقے اورنگی ٹاؤن جو ہر لحاظ سے کراچی کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے، یہاں رہنے والوں کے لیے پانی پیٹرول سے مہنگا پڑتا ہے، یہاں گیس نہیں آتی اور اب بھی کئی لوگ لکڑی...
حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والی ایک قیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والی قیدی محمد عرفان نے مؤقف اپنایا ہے کہ302 کے مقدمے میں 25 سال کی قید سزا کاٹ رہا ہوں، متعدد بار سپرنٹینڈنٹ جیل کو سپیریر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دی لیکن نہیں ملی۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جارہی جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف بہترین سہولیات مہیا...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے، لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں: 200 سے زیادہ طالبان و دہشتگرد ہلاک، 23 پاکستانی جوان شہید، دہشتگردی کے درجنوں ٹھکانے تباہ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت بعض دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی میں ملوث ہے، جو بھارت کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان انتظامیہ کو دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کرنی ہوگی۔ پاکستانی قوم اور ریاست...
اقصیٰ شاہد: پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق جعلی سوشل میڈیا پر اسکیم شروع, حکومتِ سندھ نے ان جعلی پیغامات اور اشتہارات کا سخت نوٹس لیا ہے. تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتےجعلی فارمز جن کے پیسے کوٹ جارہے ہیں، اسی ایم ٹی اے کا کہنا تھا کہ غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لڑکیاں ”رجسٹریشن کروا کر ادائیگی کریں“ تو انہیں پنک اسکوٹیز منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا حکومتِ سندھ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ ایسے تمام پیغامات من گھڑت، جھوٹے اور گمراہ کن ہیں،پنک اسکوٹیز منصوبہ خواتین کو بااختیار اور خود مختار سفر کے فروغ...
گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟
پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین گھروں سے کاروبار چلا رہی ہیں، چاہے وہ کپڑوں کی سلائی ہو، کھانے پکانے کا کام، دستکاری یا آن لائن مصنوعات فروخت کرنا۔ ان سب خواتین کے لیے اب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتی ہیں، تربیت حاصل کر سکتی ہیں اور مالی معاونت (گرانٹ یا قرض) بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروگرامز نہ صرف سرمایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ کاروباری منصوبہ بندی، مارکیٹنگ اور جدید کاروباری طریقوں کی تربیت بھی دیتے ہیں تاکہ یہ خواتین اپنا کاروبار پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان دستکاری کے شاہکار خواتین کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم...
انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز جکارتہ (آئی پی ایس )غزہ میں اسرائیلی مظالم کے پیش نظر انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس ماہ جکارتہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تھی۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا جولیاتی نے صحافیوں...
وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ماریا کورینا ایک ممتاز سماجی کارکن ہیں جنہوں نے امن، انسانی حقوق، اور خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وہ جنگ زدہ اور بحران زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد، کمیونٹی میں تنازعات کے حل، اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔ ماریا نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف پروگراموں کی قیادت کی اور متاثرین کو قانونی و سماجی مدد فراہم کی۔ ان کی انتھک کوششیں انہیں عالمی سطح پر پہچان دلوائی ہیں۔ عالمی پہچان اور نوبل امن انعام ماریا کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور انہیں نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔ سماجی رابطے ک ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ ھزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا۔ آج بھی PTI دھشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ھیں۔ سالوں سے ھماری...
پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا انسانی صحت کےلیے مضر ہے، اب دکانوں پر فروخت ہونے والی منرل واٹر بوتلوں کے مضر صحت ہونیکا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں واٹربوٹلڈ چیکنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، صوبائی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پانی کی جن کمپنیوں سے سیمپل لیا گیا ان میں سے 40 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی انسانی صحت کےلیے مضر تھا جبکہ 60 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی معیاری قرار دیا گیا۔ ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی واصف سعید نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 23 اگست سے 19 ستمبر تک صوبے بھر سے واٹر بوتل انڈسٹری سے سیمپلز لیے گئے۔ انھوں...
برازیل میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے آنکھوں کی سرجری کروانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ فیشن انفلوئنسر کو سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ چل بسیں۔ رپورٹس کے مطابق ایڈیئر مینڈیز نے مارچ 2025 میں ایک معروف کاسمیٹک سرجن سے آنکھوں کی ’فاکس آئی سرجری‘ کروائی تھی جس سے آنکھیں بلی جیسی اور دلکش ہوجاتی ہیں۔ تاہم سرجری کے بعد ان کے چہرے پر شدید سوجن اور نیلے نشانات نمودار ہوئے، جن کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا ویڈیوز میں کھل کر بات کی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ...
پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی سارہ خان نے شادی کرلی۔ اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ سارہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے۔ سارہ خان کی پہلی شادی مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں ساتھی اداکار اور کنٹسٹنٹ علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی۔ جس کے 15 سال بعد 36 سالہ اداکارہ نے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے جو ان سے عمر میں 4 سال چھوٹے ہیں۔ View this post on Instagram ...
چین میں پیش آنے والے ایک انوکھے اور چونکانے والے واقعے نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ جب ایک 82 سالہ خاتون نے کمر درد کے علاج کے لیے آٹھ زندہ مینڈک نگل لیے، لیکن اس خطرناک اقدام نے ان کی زندگی کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، ژانگ نامی ایک خاتون طویل عرصے سے ہیرنی ایٹڈ ڈسک یعنی ریڑھ کی ہڈی کے جوڑوں میں خرابی کے باعث کمر درد میں مبتلا تھیں۔ کسی نے انہیں ایک روایتی دیسی ٹوٹکے کے طور پر مشورہ دیا کہ زندہ مینڈک نگلنے سے درد میں آرام آسکتا ہے۔ خاتون نے پہلے دن تین اور اگلے دن پانچ چھوٹے مینڈک نگل لیے، جن کا...
26 سالہ مریم محمد کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ مس یونیورس کے عالمی اسٹیج پر حصہ لینے والی پہلی اماراتی خاتون بن کر تاریخ رقم کریں گی۔ انتہائی سخت انتخابی عمل کے بعد منتخب ہونے والی مریم نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر بے حد فخر محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، ’یو اے ای نے مجھے بڑے خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت بنانے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو جستجو، ہمت اور لگن سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ مس یونیورس یو اے ای صرف...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے...
دنیا کے ہر ملک میں بغیر ٹکٹ سفر ایک قابلِ سزا جرم ہے، مگر اس کے باوجود ایسے واقعات عام ہیں جو دلچسپ صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون مسافر اور ٹرین کے ٹکٹ چیکر کے درمیان شدید تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مذکورہ خاتون ریاست بہار کی ایک سرکاری اسکول میں اُستاد ہیں جو ٹرین کی اے سی کوچ میں بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھیں۔جب TTE نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا تو انہوں نے الزام لگایا کہ ’آپ مجھے پریشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ ویڈیو میں TTE کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’اگر ٹکٹ ہے تو دکھائیے نا،...
ملک میں ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے جیسے الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا رجحان خاص طور پر نوجوانوں اور کالج، یونیورسٹی کے طلبہ میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مختلف سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 15 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں ویپنگ کا استعمال گزشتہ 5 سالوں میں دوگنا ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘: ای سگریٹ گلے پڑگئی، بچے بھی لت میں مبتلا سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے نوجوانوں میں اسے ایک ’ فیشن‘ اور ’کم نقصان دہ متبادل‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو درحقیقت ایک خطرناک تاثر ہے۔ نئی قانون سازی کی تیاری ای سگریٹ اور ویپ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور...
دو سال سے جاری اسرائیلی بمباری نے غزہ کی بے گھر فلسطینی عورت اناس ابو معمر کے دکھ مزید بڑھا دیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں ابو معمر ہسپتال کے مردہ خانے میں اپنی 5 سالہ بھتیجی کی کفن میں لپٹی لاش کو گود میں لیے ہوئے تھیں، اُس وقت سے لے کر اب تک اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری نے ان کے کئی قریبی رشتہ داروں کو مار ڈالا ہے، اور وہ خود دکھ، بھوک اور بے گھری کی حالت میں اپنے کمسن یتیم بھانجے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ بھتیجی کی...
حال ہی میں منگنی کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ ٹی وی انٹری نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹیلر نے سرجری کروالی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں معروف برطانوی میزبان گراہم نورٹن کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ تاہم شو میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے چہرے میں تبدیلیاں محسوس کرتے ہوئے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجری یا بوٹکس کروایا ہے۔...
لاہور: پنجاب میں حیاتیاتی تنوع کے ایک بڑے سروے کے تحت خشکی اور پانی میں رینگنے والے جانداروں کے بعد اب نباتات کا سروے تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مہاجر پرندوں کے سروے کا آغاز 21 اکتوبر سے متوقع ہے۔ تاہم ماہرینِ حیاتیات کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث پرندوں کے درست تخمینے لگانا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ آبی و زمینی ماحولیاتی نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے پاکستان میں جاری نیشنل سروے پروگرام کے مطابق یہ منصوبہ صوبے بھر میں جنگلی حیات، نباتات، پرندوں، ممالیہ اور رینگنے والے جانوروں کے اعداد و شمار کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریڈ ڈیٹا بک...
اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار میں 55 سالہ خاتون شام کے وقت ایک چھوٹی سی اسٹال پر پکوڑے تلتی نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی مہارت اور چہرے کی تھکن دونوں ان کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باہمت ماں، بیٹیوں کا پراٹھا اسٹال ان خاتون کے شوہر ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کا بیٹا آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان صدمات کے بعد وہ اسلام آباد آگئیں تاکہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلا سکیں۔ وہ ہفتے میں 3 دن کام کرتی ہیں کیونکہ باقی دنوں میں ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی۔ ذیابطیس کی مریض ہونے کے باوجود وہ ہمت...
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے ایسی ایپس ہٹا دی ہیں جو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اہلکاروں کی نقل و حرکت کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ یہ اقدام مبینہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے تحت کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پچھلے چند مہینوں میں یہ ایپس تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے بڑے پیمانے پر ملک بدری مہم شروع کر رکھی تھی۔ ان ایپس کے ذریعے شہری امیگریشن اہلکاروں کی سرگرمیوں کی اطلاع دیتے تھے تاکہ تارکینِ وطن کو خبردار کیا جا سکے۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق یہ ایپس قانون نافذ کرنے والے...
ارشد ملک کے مطابق یہ اپنے ملک میں بھی فالس فلیگ آپریشن کر سکتے ہیں، جس کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے، اسی فالس فلیگ آپریشن کو یہ پاکستان کے اندر بڑھائیں گے۔ اس وقت انڈیا کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ وہ پاکستان کیخلاف غیر مناسب بیانیہ ڈویلپ کر رہے ہیں، جس کے نتائج ان کو بھگتنا پڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا فالس فلیگ آپریشن ضرور کرے گا، کیونکہ اس کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے...
معروف ادیب و کالم نگار، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف درد دل رکھنے والی شخصیات ہیں۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور صحافی مجھے بہت سی شخصیات سے ملاقات کا موقع ملا۔ ’جب آپ کسی شخصیت سے ملتے ہیں اور انٹرویو کرتے ہیں تو آپ کو اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ لکھتے ہوئے کبھی بھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، معروف صحافی نصراللہ خان عزیز (مرحوم) کا قول ہے کہ وہ صحافی ہی نہیں جو اپنے لکھے پر پکڑا جائے۔ میں جب بھی لکھتا ہوں تو...
ویب ڈیسک : پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 نومبرسے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کی دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر ہی اخراجِ دھواں کی جانچ کی جائے گی جو گاڑیاں مقررہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرتی پائی گئیں، ان پر جرمانہ یا ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی...