ڈھاکہ: ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے کے کارگو زون میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی دوپہر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کوثر محمود کے مطابق ایئرپورٹ، بنگلہ دیش آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں کے ریسکیو اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
https://wenews.
فائر سروس ہیڈکوارٹر کے اہلکار طلحہ بن جاسم کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 25 یونٹس موقع پر پہنچے جبکہ بنگلہ دیش نیوی کی اضافی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
انتظامیہ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر ایئرپورٹ پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے ہیں۔ ہینگرز میں موجود طیاروں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کم از کم 16 افراد ہلاک
آگ کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ڈھاکہ سے کوالالمپور جانے والی بٹک ایئر کی فلائٹ OD-163 اور ممبئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E-1116 ٹیکسی وے پر انتظار کر رہی ہیں۔
بینکاک سے آنے والی یو ایس بنگلہ ایئر لائنز کی پرواز اور شارجہ سے آنے والی ایئر عربیہ کی پرواز چٹاگانگ ایئرپورٹ پر اتاری گئی ہیں۔ دہلی سے آنے والی انڈیگو فلائٹ کولکتہ منتقل کر دی گئی جبکہ ہانگ کانگ سے آنے والی کیتھے پیسفک کی پرواز فضا میں چکر لگا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آگ بنگلہ دیش حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ ایئرپورٹ فائر بریگیڈ کارگو کوالالمپور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش فائر بریگیڈ کارگو کوالالمپور ایئرپورٹ پر سے آنے والی بنگلہ دیش
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔