نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، تعصب اور انتہاپسندانہ کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ہیں۔

پریس ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے زیرِ اثر ہندوتوا ایجنڈے کے تحت ملک بھر میں مسلمانوں کو منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ حکومتی اور ادارہ جاتی رویوں نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا میں تین مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر اس قدر ہراساں کیا گیا کہ انہیں ایک مورتی کے سامنے جھکنے اور بیٹھک لگانے پر مجبور کیا گیا۔ اسی طرح آگرہ میں تاج محل کے قریب ایک 64 سالہ مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو نوجوانوں نے روک کر زبردستی "جے شری رام" کا نعرہ لگوایا۔

پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کے ہندو گروہ مسلمانوں کے خلاف کھلے عام نفرت انگیز تقاریر کرتے ہیں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، لیکن حکام اور مرکزی دھارا میڈیا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بریلی میں ایک مسلمان شہری کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا، جبکہ بھارت میں یہ خطرناک رجحان عام ہو چکا ہے کہ مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کی جائیدادیں بھی گرادی جاتی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ احتجاج یا کسی بھی قانونی حق کے استعمال پر مسلمان شہریوں کو بنا کارروائی گرفتار کر لیا جاتا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف مسلسل نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں۔

پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں نے ملک میں اسلاموفوبیا اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت، انتہاپسندی، مذہبی تقسیم اور اقلیت دشمن رویے وزیراعظم نریندر مودی کی متعصبانہ سوچ اور ہندوتوا نظریے کا کھلا عکاس ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے بھارت میں

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق