نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔

ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔

@sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – ????

دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے کاسمیٹک پراسیجرز کروانا کسی صورت غلط نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر ہمارے پاس اتنے وسائل ہوتے تو ہم بھی یہ سب کرواتے‘۔

صبا فیصل ماضی میں بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ بہتر اور پرکشش نظر آنے کے لیے مختلف میک اپ اور بیوٹی پروسیجرز کا سہارا لیتی ہیں۔ ان کے مطابق ایسے ٹریٹمنٹس کروانے میں کوئی برائی نہیں اور ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات کے بارے میں بھی اس نوعیت کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اپنی ظاہری خوبصورتی میں نکھار لانے کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کا استعمال کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ صبا فیصل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے در شہوار، لشکر، باغی، ہمسفر، گھسی پٹی محبت، سرِ راہ، خدا اور محبت، حبس، کہیں دیپ جلے، کھائی، ذرا یاد کر، محبت تم سے نفرت سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ پلاسٹک سرجری صبا فیصل کاسمیٹک پراسیجر ویڈیو وائرل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ پلاسٹک سرجری صبا فیصل کاسمیٹک پراسیجر ویڈیو وائرل صبا فیصل کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ اپنا کام کریں اگر بدمعاشی کی تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واڈا

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم سب کی کوشش ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اگر بدمعاشی دکھائی تو صوبے میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26 نومبر کی تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا اور اب اگر یہ مزید بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے، اگر خیبر پختون خواہ کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔

فیصل واڈا نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختون خواہ رہیں، اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں ہوگا اور فیصل کریم کنڈی کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی وزیراعلیٰ کو  بانی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں، دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا، آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پاس جائیں۔

فیصل واڈا نے کہا کہ آرمی چیف موجود ہیں اور کمانڈ ان کے پاس ہے، ایک نوٹیفکیشن کا معاملہ ہے جو آج نہیں تو کل یا پرسوں تک آجائے گا، چیئرمین آف ڈیفنس فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ باقی سارے معاملات کو چھوڑ کر اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی انہیں نااہل کرسکتی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ خیبر پختون خواہ میں گورنر راج لگے۔

فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سہیل آفریدی کا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے لیے قابل احترام ہیں، انٹرویو بہت سارے لوگوں نے دیے ہیں ہم سب نے بھی دیے، جن کا احتساب 75 سال میں نہیں ہوا اُن کا اگلے 75 سالوں میں بھی نہیں ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ربیکا خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا
  • جوان نظر آنے کیلیے صبا فیصل کی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانے کی تصاویر وائرل؛ کڑی تنقید
  • میں بالکل صحت مند اور خیریت سے ہوں: معین خان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • رونالڈو کی دل چھولینے والی شفقت بھری ویڈیو وائرل
  • ربیکا اور حسین کی شادی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد، نیک تمنائیں
  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • وزیراعلیٰ اپنا کام کریں اگر بدمعاشی کی تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واڈا
  • گونر کے پی فیصل کریم کنڈی اپنی تبدیلی کی خبروں سے لاعلم