مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔

ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔

شکایت میں مؤقف اپنایا گیا کہ تانیا کے یہ بیانات سوشل میڈیا پر نوجوانوں کےلیے غلط مثال قائم کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ایک غیر حقیقی اور جھوٹی طرزِ زندگی کو کامیابی کی علامت بنا کر پیش کر رہی ہیں۔ فیضان کے مطابق تانیا کی یہ حرکات سوشل میڈیا پر جھوٹ، دھوکے اور خودنمائی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔

انفلوئنسر پر مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ تانیا نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ بلراج سمیت کئی افراد کو دھوکا دیا، جس کے باعث ان کے درمیان تنازع پیدا ہوا اور بلراج کو جیل جانا پڑا۔

فیضان انصاری کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ممبئی سے گوالیار گئے تاکہ تانیا کے خلاف شکایت کے لیے تمام ضروری شواہد جمع کروا سکیں۔

یہ معاملہ اب تیزی سے بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں صارفین سوشل میڈیا کے اس مصنوعی چمک دمک والے پہلو پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر حقیقت اور دکھاوے کی لکیر کہاں کھینچی جائے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کہ تانیا

پڑھیں:

افغان سوشل میڈیا پر میزائل تجربے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

افغان سوشل میڈیا پر میزائل تجربے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، شمالی کوریا کی تصویر کا استعمال
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران فیک نیوز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ افغانستان نے 400 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تاہم یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جس میزائل کی تصویر افغان اکاؤنٹس نے شیئر کی، وہ دراصل شمالی کوریا کے 23 فروری 2023 کو کیے گئے کروز میزائل تجربے کی تصویر تھی، جو الجزیرہ اور کورین سرکاری میڈیا نے شائع کی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان نے اپنے ہی زیر استعمال ایک پرانے ٹینک کو پاکستانی ٹینک قرار دے کر اسےقبضے میں لینے کا دعویٰ بھی کیا، جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی ایک تازہ مثال ہے، جہاں تصاویر اور حقائق کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا نئے اسکینڈل میں پھنس گئیں
  • افغان سوشل میڈیا پر میزائل تجربے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
  • سجل علی احد رضا میر کی ٹوئٹر فولوور ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • سجل علی کا احد رضا میر کو ایکس پر فالو کیے جانا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا سبب بن گیا
  • ایرانی صدر کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ہتھنی کی اپنے پھنسے بچے کو بچانے کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل
  • شوہر یا بیوی؟ سوشل میڈیا پر جوڑا سب کو چکر میں ڈال گیا
  • ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جانے والی آبدوز ’ٹائیٹن‘ کیوں تباہ ہوئی؟ وجوحات سامنے آگئیں
  • سجل علی اور احد رضا میر سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیاں شروع