طیفی بٹ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد امیر بالاج قتل کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار
بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 927/2025 بجرم دفعہ 23-1-A درج کرلیا گیا ، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ایک ملزم حبیب اللہ ولد یار محمد کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم 11 نومبر 2025 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری کی نیت سے جا رہے تھے ، پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ، پولیس مقابلے کا مقدمہ الزم نمبر 909/2025 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔
ملزم حبیب اللہ موقع سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش چند روز قبل اپنے گرفتار ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری کرکےفروخت کرنے کا انکشاف کیا۔