رحیم یار خان: ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 کمسن بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران اہلِ علاقہ نے ان کا پیچھا کیا۔ فرار ہوتے ڈاکوؤں اور علاقہ مکینوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 8 سالہ احمد اور 10 سالہ شاہ زیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے دونوں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے، نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی
لاہور:بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیے۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتے دار شامل ہیں۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیے۔ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا وڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی بابت دھمکاتے رہے ۔
گرفتار ملزمان میں بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر و گنگر بی بی شامل ہیں۔