پشاور: کچے کے ڈاکوؤں سے تاوان کے بعد نوجوان محفوظ گھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والا نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد محفوظ طور پر گھر واپس پہنچ گیا۔
مبینہ طور پر تہکال کا رہائشی نوجوان 5 اکتوبر کو ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کو بھاری تاوان ادا کرنے کے بعد نوجوان کو آزاد کروایا گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور دیگر عمائدین نے بازیابی کے لیے تعاون کیا۔ شیر علی ارباب نے بتایا کہ انہوں نے اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے تاوان کی مد میں ادا کیے جبکہ دیگر افراد نے بھی متاثرہ خاندان کی مدد کی۔
نوجوان کی بازیابی کے بعد اہلِ خانہ میں خوشی کا ماحول ہے اور مقامی انتظامیہ نے معاملے کی مزید تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-22