data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل حکام نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

جیل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق عمران خان اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں، اور ان کی صحت کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں پائی جاتی۔

حکام نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل نگرانی باقاعدگی سے کی جاتی ہے اور جیل میں انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور مقام پر منتقل کیے جانے کی خبریں بھی سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔

وہ جیل ہی میں موجود ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔ حکام نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل

پڑھیں:

علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق منگل کو علیمہ خان بھائی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو پھر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی ، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔علیمہ خان  عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر  اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئيں۔

اخوت کی نئی مثال ،جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں 25 اسلامی ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت

علیمہ خان کے ہمراہ دیگر بہنیں اور پارٹی رہنما بھی موجود ہیں  جبکہ  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات  ہے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہے ۔یاد رہے گزشتہ دنوں بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام
  • عمران خان مکمل طور پر صحت یاب ہیں‘ اڈیالہ جیل حکام
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں: سپیکر ایاز صادق
  • بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحتیاب ہیں، اڈیالہ جیل حکام
  • افواہیں مسترد کردیں، اڈیالہ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار
  • علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: ایاز صادق
  • علیمہ خان نے پھر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا