کراچی، بے قابو ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچل ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
حادثے کے مقام پر موجود نامعلوم مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایس ایچ او عوامی کالونی ملک عامر نے بتایا کہ کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 125 موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کے مقام پر موجود نامعلوم مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیئے۔ مشتعل افراد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو کیا۔
پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا، واٹر ٹینکر 16 وہیلر ہے، جبکہ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ ترجمان چھیپا کے مطابق موٹر سائیکل پر جو شخص پیھچے بیٹھا تھا، وہ اس حادثے میں جاں بحق ہوا ہے، جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا زخمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 20 سالہ عزیر سے ہوئی، جبکہ زخمی کی شناخت 32 سالہ فہیم کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس اس کی شناخت معلوم کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل مشتعل افراد واٹر ٹینکر کی شناخت
پڑھیں:
موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
ویب ڈیسک :موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر 2افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز کو کہا کہ وہ بھی اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں ورنہ ان کا بھی چالان کر دیا جائے گا.
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
انہوں نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں چالان بھی 500 نہیں بلکہ پورے 5000 روپے کا ہوگا. حکام نے شہریوں کو محفوظ سفر کی ہدایت کرتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔