دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچے، جہاں حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی)  ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش دھماکوں کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے  لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچے، جہاں حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم موجود تھے۔ پولیس نے دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر 3 دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی اور دہشت گردی کی اس کارروائی میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کے مطابق موٹر سائیکل کی تحقیقات ایف سی

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب