کراچی (نیوزڈیسک) پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس ٹھیک کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کرے گی۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری 5 دسمبر 2025 تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں بصورت پولیس ان کی گاڑیاں یاسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے گزارش کی گئی یے کہ 5 دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو درست اور قانون کے مطابق بنوا لیں، بصورتِ دیگر، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اورنگی ٹاوٴن انسپکٹرمحمد یوسف مہر نے ایڈیشنل آئی کراچی کے جاری ہدایت کے حوالے سے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس احکامات پر موثر طریقے سے عمل درآمد کرائی گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر تھانہ اپنی حدود میں اسنیپ چیکنگ کرتا ہے، اب ان احکامات کے تحت 5 دسمبر کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو چیکنگ کے دوران روک کر چیک کیا جائے گا، چیکنگ کے دوران پولیس دیکھے گی کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جو نمبر پلیٹ آویزاں ہیں وہ غیر قانونی یا ناقابل شناخت تو نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ کئی شہری اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر اپنی نمبر پلیٹ آویزاں نہیں کرتے جبکہ کئی نمبر پلیٹوں پر ہندسے مکمل نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے نمبر پلیٹ میں چھیڑ چھاڑ اور کی شکایات سامنے آئیں، کئی گاڑی یا موٹر سائیکل والوں نے چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس یا تو اتار دی ہیں یا ان کو مختلف طریقوں سے چھپا لیا یے۔

کئی افراد نے اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹس قوانین کے مطابق نہیں لگائی، اس لیے پولیس کو کارروائی کا اختیار دیا گیا یے۔انہوں نے بتایا کہ علاقائی تھانہ کی پٹرولنگ موبائل یا اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس مشکوک یا ناقابل شناخت نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی یا موٹر سائیکل کو روکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل والے سے چیکنگ کے دوران گاڑی کے کاغذات طلب کیے جائیں گے ۔ان کاغذات پر درج گاڑی کے نمبر، انجن نمبر یا چیسس نمبر کی ایکسائز کی آن لائن ویب سائٹ پورٹل یا سی پی ایل سی سے تصدیق کی جائے گی اور پھر دیکھا جائے گا کہ گاڑی کلیئر ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی یا موٹر سائیکل سوار کی ذاتی معلومات تلاش ایپ سے بائیو میٹرک تصدیق سے کی جائے گی، ایپ سے مذکورہ شخص کی تمام ذاتی تفصیلات اور کریمنل ریکارڈ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں واضح ہوسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل چوری کی ہوگی تو متعلقہ تھانہ میں درج مقدمہ کے تحت اس شخص کے خلاف گرفتاری اور گاڑی و موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی۔

ناقابل شناخت یامشکوک موٹر سائیکل یا گاڑی کی نمبر آویزاں ہونے کی صورت میں اس کو دفعہ 550 کے تحت پولیس اس گاڑی یاموٹر سائیکل کو ضبط کرلے گی جبکہ قانونی کارروائی کے بعد اس گاڑی یا مو سائیکل کوعدالت سے ریلیز کیا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کلیئر ہوگی اور اس کی چلانے والے کا ریکارڈ کریمنل ہوگا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق مذید کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان احکامات سے کراچی میں قیام امن اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری روک تھام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا آغاز 6 دسمبر سے شروع ہوگا اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں گاڑی یا موٹر سائیکل انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دوران کی نمبر پلیٹس کے مطابق جائے گی کے خلاف گی اور

پڑھیں:

بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں پابندیاں

ریاض احمدچودھری

ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 نومبر 2025 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردے گا۔ 22 نومبر سے تمام بھارتی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے یا اس کے ایئرپورٹ کو نقل و حمل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کے حوالے سے تازہ ترین ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہائی جیکنگ اور نوکری سے متعلق دھوکہ دہی جیسے نقصانات کی وارننگ دی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا ڈس کلیمر کی تنصیب کو معطل کر دیا ہے تاکہ ظالم عناصر کی طرف سے بدسلوکی کو روکا جا سکے۔ بھارتی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور ایسے ایجنٹس سے گریز کریں جو ویزا فری سفر یا ایران کے راستے تیسرے ممالک جانے کی پیش کش کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے متعدد واقعات کو نوٹ کیا جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت یا آگے سفر کے جھوٹے وعدوں کے تحت ایران لے جایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پچھلی ویزا فری پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگوں کو آمد پر تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔ نئے قوانین کے تحت بھارت کو اب اپنی پروازوں میں سوار ہونے سے پہلے ایک درست ایرانی ویزا کے لیے درخواست دینا اور حاصل کرنا ہوگا۔
ایران نے گذشتہ سال فروری 2024 میں اعلان کیا تھا کہ بھارتی سیاح ہر چھ ماہ میں ایک بار بغیر ویزا کے ملک کی فضائی سرحدوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ 15 دن تک وہاں قیام کر سکتے ہیں جس میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کی صورت میں ایران کے سیاحتی مقامات پر جانے والے بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے سفری منصوبوں پر اثر پڑے گا، خاص طور پر قْم اور مشہد کے شہروں کا سفر کرنے والے زائرین اس سے متاثر ہوں گے۔اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے ویزے سے استثنیٰ کی معطلی کی وجوہات پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن بھارت کی وزارت خارجہ نے ایران کے اس فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے اور اس ویزاـفری سہولت کے خاتمے کا سبب بھی بیان کیا ہے۔وزارت خارجہ نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کی توجہ ان متعدد واقعات کی طرف مبذول کروائی گئی ہے جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں پر یا تیسرے ممالک لے جانے کی راہداری کی یقین دہانیوں پر ایران روانہ کیا گیا ہے۔’اس میں مزید کہا گیا کہ ‘ان عام بھارتی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر ایران جانے کے لیے دھوکہ دیا گیا۔ ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔’
بھارتی وزارت خارجہ نے اس معطلی کا مقصد بتاتے ہوئے لکھا: ‘اس اقدام کا مقصد مجرمانہ عناصر کی جانب سے اس سہولت کے مزید غلط استعمال کو روکنا ہے۔ اس تاریخ (22 نومبر) سے عام پاسپورٹ کے حامل بھارتی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے یا ٹرانزٹ کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی’۔ایڈوائزی میں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ ‘ایران جانے کا ارادہ رکھنے والے تمام بھارتی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ایسے ایجنٹوں سے دور رہیں جو ویزاـفری سفر یا ایران کے راستے تیسرے ممالک لے جانے کا وعدہ کر رہے ہیں’۔خیال رہے کہ ایران یورپ یا وسطی ایشیا جانے والے بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارت اوربھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شیعہ زائرین کے لیے بھی ایک آسان ٹرانزٹ ہب رہا ہے، جو عراق میں مقدس مذہبی شہروں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
اسرائیل اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی اور پس پردہ سرگرمیوں نے دہلی کی نام نہاد ایران دوستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایران، جو بھارت کو اپنا اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا رہا، آج خود کو سفارتی طور پر تنہا محسوس کر رہا ہے، جب کہ بھارت تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دے رہا ہے۔بھارت نے ایران کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا، خصوصا چابہار بندرگاہ اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو "خطے کے استحکام” سے جوڑ کر پیش کیا جاتا رہا۔ مگر اسرائیل کے ایران پر حملوں کے دوران بھارت کی خاموشی نے واضح کر دیا کہ دہلی کی تہران کے ساتھ قربت اصولی نہیں، بلکہ وقتی مفادات اور پاکستان مخالف حکمت عملی کا حصہ تھی۔
ایران کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے حالیہ ہفتوں میں 72 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ان افراد کا تعلق مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”سے ہے، اور انہیں اسرائیلی حملوں کے اہداف طے کرنے میں معاونت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کو بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے، کیونکہ بھارت نے بارہا تہران کو پاکستان مخالف ایجنڈے میں ایک ”مہرہ” کے طور پر استعمال کیا۔ چاہے وہ افغانستان کے تناظر میں ہو یا سی پیک کے مقابل منصوبے، بھارت کی حکمت عملی ہمیشہ”توازن ”کے بہانے اصل ترجیحات کو چھپانے کی رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے شہریوں کو نمبر پلیٹس درست کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت
  • کراچی کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، امین الحق
  • موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار، ورنہ ای چلان ہوگا
  • کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کو ڈیڈ لائن کے ساتھ وارننگ جاری کردی
  • ’فنڈز کا مسئلہ نہیں،‘ وزیرِاعلیٰ سندھ کی شہریوں کیلئے فوری اور معیاری کام کی ہدایت
  • جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
  • دھند اور حد نگاہ میں کمی، موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند
  • بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں پابندیاں
  • اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری