---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فنڈز کا مسئلہ نہیں، مجھے شہریوں کے لیے فوری اور معیاری کام چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت کراچی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرِ نو پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، میئر مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکریٹری آصف شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ شدید بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں زبوں حالی کا شکار ہیں، میگا پروجیکٹس جاری ہیں جس کے باعث بھی ٹریفک کے مسائل ہیں، چاہتا ہوں شہر میں ترقیاتی کام تیز کیے جائیں تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

اجلاس کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔

مرتضی وہاب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ شہر کی 315 اندرونی گلیاں کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

اس پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام انٹرنل اسٹریٹ کی اسکیمیں منظور کر کے تیزی سے کام کروایا جائے، کراچی بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی بھی مناسب تنصیب اور مرمت کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو میئر کراچی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہر کے 60 اہم سڑکیں بھی دوبارہ تعمیر ہونی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جو گلیاں بنائی جائیں وہاں نکاسی آب کا باقاعدہ نظام بنایا جائے، جو 60 اہم شاہراہیں دوبارہ تعمیر ہونی ہیں اِن کے نکاسی نظام بھی تعمیر کریں۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے ترقیاتی کام پر 25 ارب روپے کا لاگت کا تخمینہ ہے۔

اس پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فنڈز کا مسئلہ نہیں ہے عوام کی سہولت کے لیے معیاری کام ہونا چاہیے۔

دورانِ اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو کیماڑی میں آر او پلانٹس کے افتتاح پر مبارکباد دی۔

اِن کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے لیے صاف پانی، اچھی سڑکیں اور بہترین امن و امان یقینی بنانا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ کی شروعات سے ٹریفک کے حادثات میں کمی آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ

پڑھیں:

ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ(فائل فوٹو)۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو ایکٹو کیا جا رہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر اس کو بہتر کیا جائے گا، گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے ای چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کے لئے کراچی پولیس کی’’روبوٹ کاریں‘‘ تیار ای چالان، ’’کرے کوئی بھرے کوئی‘‘ کے مصداق

ان کا کہنا تھاکہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، کراچی کو بہتر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو با اختیار کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی؟، پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام ہی ختم کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی برآمدگان پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور ماڈرن صفائی نظام کے منصوبوں کی منظوری
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • ای چالان کراچی والوں کیلئے ، جرمانے کم نہیں ہوں گے، ناصر شاہ کا اعلان
  • ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائینگے، وزیر بلدیات سندھ
  • ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط