وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر زیر غور ہے، چناب پر ڈیم کے لیے فزیبلٹی اسٹیڈی پر کام ہو چکا ہے، دریائے چناب پر ڈیم چنیوٹ کے مقام پر بنایا جائے گا، دریائے چناپ پر ڈیم کی تعمیر کامقصد بھارت کی طرف سے سیلابی پانی کی روک تھام ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو اجلاس کے دوران آبی ذخائر اور ملک میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزارت آبی وسائل کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راوی اور ستلج پر فی الحال کوئی ڈیم زیر غور نہیں، نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان میں وفاق اور صوبوں کےلیے 800 ارب روپے کے منصوبے تجویز ہیں، فلڈ پروٹیکشن کے صوبائی منصوبوں کی لاگت 746 ارب 96 کروڑ 10 لاکھ روپے تجویز ہے، وفاقی سطح پر 77 ارب 53 کروڑ روپے لاگت کے 56 منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، فلڈ روک تھام قومی پلان فیز ون میں 170، فیز ٹو میں 205 منصوبے شامل ہیں۔

دوسری جانب واپڈا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ دریائے چناب ہر سال ملکی آبپاشی نظام کو 23 ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کرتا ہے، ریائے چناب کا مکمل کیچمنٹ علاقہ بھارت کی حدود میں واقع ہے، بھارت اپنے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے پانی میں ردوبدل کر سکتا ہے، گزشتہ 10 برسوں میں مغربی دریاؤں کا 51 فیصد پانی بھارت کی طرف سے آیا، پاکستان کے اندر پیدا ہونے والا پانی 49 فیصد رہا۔

واپڈا حکام کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے مطابق دریائے سندھ میں 29 فیصد پانی بھارتی سائیڈ سے آتا ہے، دریائے جہلم کے پانی کا 56 فیصد حصہ منگلا پر بھارت سے داخل ہوتا ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آنے والا پانی مکمل طور پر بھارت کے اندر پیدا ہوتا ہے، بھارت دریائے چناب کے ذریعے سے پاکستان میں پانی کی قلت پیدا کر سکتا ہے، ہماری آبادی اس وقت251 ملین ہے جو 2050ء میں 315 ملین ہو جائے گی، آبادی بڑھنے سے غذا، توانائی اور دیگر ضروریات کے لیے پانی کے طلب میں اضافہ ہوگا، 2050ء تک اضافی زرعی آبپاشی کے لیے 60 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہوگا، 2050ء تک شہری آبادی کے لیے 10 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی درکار ہوگا، 2050 تک مجموعی طور پر 70 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی درکار ہوگا، پانی کے ذخائر بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں منصوبے بروقت مکمل کریں گے۔

واپڈا حکام کے مطابق اس وقت ڈیمز کے شارٹ ٹرم 5 منصوبے جاری ہیں جو 2030ء تک مکمل ہوں گے،  ڈیامر بھاشا ڈیم 8.

1 ملین ایکڑ فٹ پانی 4500 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گا، مہمنڈ ڈیم 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی اور 800 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا،  کرم تنگی ڈیم ٹو 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور 18.9 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت رکھے گا، نئی گج ڈیم 0.3 ملین ایکڑ فٹ پانی اور 4.2 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا،  نولونگ ڈیم میں 0.24 ملین ایکڑ فٹ پانی اور 4.4 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت ہوگی،  ان منصوبوں سے 11.13 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اسٹوریج کپیسٹی بڑھ جائے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میگاواٹ بجلی دریائے چناب پانی کی کے لیے پر ڈیم

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا