data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگرچہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان موازنہ برسوں پر محیط ہے، مگر آج بھی دونوں کے صارفین اپنی پسند کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔

دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہ سہولیات ہیں جو فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ بظاہر دونوں پلیٹ فارمز جدید فیچرز سے لیس ہیں، مگر چند خصوصیات ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہیں۔

اسکرولنگ اسکرین شاٹ لینے کا فیچر اینڈرائیڈ کی اہم خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی تحریر یا مواد کا مکمل اسکرین شاٹ بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔

اس کے برعکس آئی فون میں فل اسکرین پریویو یا اسکرولنگ ممکن نہیں۔ اسی طرح اسٹوریج میں اضافہ بھی اینڈرائیڈ فونز کی ایک بڑی سہولت ہے، جہاں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے میموری بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ آئی فون میں یہ سہولت موجود نہیں اور زیادہ اسٹوریج والے ماڈلز اضافی قیمت کے ساتھ آتے ہیں۔

اینڈرائیڈ میں ایپ کلوننگ کے ذریعے ایک ہی ایپ کے متعدد اکاؤنٹس بیک وقت چلانا بھی ممکن ہوتا ہے، جب کہ آئی فون صارفین کو ہر بار سائن ان اور سائن آؤٹ کے جھنجھٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔

متعدد پروفائلز کی سہولت بھی اینڈرائیڈ کی نمایاں خوبی ہے جس کے تحت صارفین گھر کے افراد یا بچوں کے لیے علیحدہ یوزر پروفائل بنا سکتے ہیں، جب کہ آئی فون ایک ہی پروفائل تک محدود رہتا ہے۔

ملٹی ٹاسکنگ کے شعبے میں بھی اینڈرائیڈ آگے ہے، جہاں اسپلٹ اسکرین کے ذریعے بیک وقت دو ایپس چلانا ایک معمولی سا عمل ہے، مگر آئی فون میں یہ فیچر موجود نہیں۔

ریورس وائرلیس چارجنگ بھی برسوں سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ ہے جس کے ذریعے دیگر اسمارٹ ڈیوائسز کو فون کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے جبکہ آئی فون اب تک یہ سہولت فراہم نہیں کرتا۔ بعض اینڈرائیڈ فونز میں ڈیسک ٹاپ موڈ بھی شامل ہے، جو صارفین کو بڑا ڈسپلے جوڑ کر کمپیوٹر جیسا انٹرفیس استعمال کرنے کی آزادی دیتا ہے، جب کہ آئی فون اس حوالے سے محدود صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ تمام فیچرز اینڈرائیڈ فونز کو لچک، سہولت اور استعمال کے تنوع کے اعتبار سے آئی فون کے مقابلے میں ایک نمایاں برتری دیتے ہیں، اگرچہ یہ بحث مستقبل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے کہ کون سا پلیٹ فارم زیادہ بہتر ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ آئی فون کے ذریعے

پڑھیں:

خواب میں خود کو آگ لگانے کا منظر دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 60 سالہ شخص نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ اہلخانہ کے مطابق متوفی نے گزشتہ تین روز میں بارہا خواب دیکھا تھا کہ وہ خود کو آگ لگا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ موڑ، شہزاد سنیما کے قریب ایک گھر میں اللہ رکھا نامی شخص آگ میں بری طرح جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کے مطابق متوفی کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ 10 روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے سالی نے بتایا کہ اللہ رکھا نے اسے بتایا تھا کہ وہ مسلسل خواب دیکھ رہا ہے کہ اس نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ہے، جس کے باعث وہ پریشان بھی رہتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس نے حقیقت میں اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید پہلوؤں سے بھی تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ مضامین

  • خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودسوزی کرلی
  • کراچی: خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
  • کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی
  • خواب میں خود کو آگ لگانے کا منظر دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
  • پاکستانی سولر صارفین کا رجحان آف گرڈ سولر سسٹم کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟
  • بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کے خواب مٹی میں مل گئے
  • 27ویں ترمیم کے ذریعے آئینی مارشل لا مسلط کردیا گیا ہے‘ وکلا ء و سیاسی رہنما
  • روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے لڑائی نہیں‘ پاکستان
  • ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، خواب حقیقت میں بدلنے والے نہیں