شہباز شریف واشنگٹن پہنچ گئے ، غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260219-01-11
واشنگٹن (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واشنگٹن روانہ ہوگئے جہاں وہ آج (جمعرات کو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج 19 فروری کو اس اہم عالمی فورم کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے، جس میں عالمی رہنماؤں، سربراہانِ حکومت اور اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔غزہ امن بورڈ، جس کی صدارت امریکی حکومت کے زیرِ اہتمام کی جارہی ہے جس کا مقصد غزہ میں پائیدار امن، جنگ زدہ علاقے کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔ اجلاس میں شرکت پاکستان کی طرف سے امن اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں علاقائی سلامتی، انسانی امداد، اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت شہباز شریف
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔