آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے  دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

پشاور:

ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ  کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج پیر کی صبح 8 بجے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جسے بروقت جوابی کارروائی کے  ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک خودکش بمبار نے خو د کو گیٹ ہی پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد 2 دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ہلاک کردیا گیا۔

واقعے میں ایف سی کے 3 اہل کار شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پرزخمیوں  کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے اہل کاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی، جس کے بعد پورے علاقے  کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔

بعد ازاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات  بھی جاری کی گئیں جب کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے گیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔  مزید تحقیقات   میں پتا چلا ہے  کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے  دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج
  • اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج
  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟
  • نئی دہلی کی وزیراعلیٰ پر حملہ کیوں کیا؟ ملزم نے حیران کن وجہ بتادی