ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج پیر کی صبح 8 بجے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جسے بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک خودکش بمبار نے خو د کو گیٹ ہی پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد 2 دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ہلاک کردیا گیا۔
واقعے میں ایف سی کے 3 اہل کار شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پرزخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی، جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔
بعد ازاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات بھی جاری کی گئیں جب کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے گیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ مزید تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرنے والے ایف سی کے بعد
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
پشاور:(آئی پی ایس)
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق خودکش حملہ آور نے صدر والی سائیڈ سے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور پیدل تھا۔ دھماکا 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور بیریئر کی وجہ سے خودکش حملہ آور آگے نہیں جا سکا۔
خودکش حملے کے حوالے سے جاری کی گئی ابتدائی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے ساتھیوں کو گیٹ ہی پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایف سی کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔خود کش حملے کے بعد دوسرے بمبار نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات اب تک کے شواہد کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکا اس وقت ہوا، جب ہیڈکوارٹر میں پریڈ جاری تھی اور پریڈ کے وقت 450 اہلکار موجود تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 خود کش حملہ آور پیدل پیدل آئے ۔ تمام دہشت گردوں نے خود کش بمبار جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ دہشت گردی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے تھےا ور ان کا ٹارگٹ پریڈ تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری... ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم