قومی وصوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں ضمنی انتخاب: ابتدائی نتائج میں ن لیگ کو برتری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے زیادہ تر قومی اور صوبائی نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 چیچہ وطنی کے 442 میں سے 363 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان کے 226 میں سے 217 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری اب تک 74486 ووٹ لے کر آگے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 47462 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 چیچہ وطنی کے 442 میں سے 363 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے 602 میں سے 292 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 81655 ووٹ لےکر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 56981 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان حمد 29099 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 334 پولنگ اسٹیشن میں ٹرن آؤٹ 18.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد میں 345 میں سے 166 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال بدر 79282 لے پر پہلے جب کہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 26391 دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-104 فیصل آباد کے 375میں سے 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ دانیال 20521 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان 7647 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری حنیف جٹ 46820 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10975 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 73 سرگودھا کے 59 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 23697 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 5726 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 98 فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز سے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم 5932 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اجمل چیمہ 5546 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد کے 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے میاں طاہر جمیل 25660 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 1487 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 116 فیصل آباد کے 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا شہریار 42633 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اصغر قیصر 9860 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 87 میانوالی کے 120 پولنگ اسٹیشنز سے آنے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے علی حیدر نور 54214 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار نوابزادہ ایاز خان 3270 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 269 مظفر گڑھ کے 110 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علمدار عباس قریشی 42976 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اقبال خان پتافی30072 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے زیادہ تر قومی اور صوبائی نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی جبکہ ا زاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے کہ ا زاد امیدوار مسلم لیگ ن کے ا فیصل ا باد کے حتمی اور غیر کے امیدوار
پڑھیں:
ہری پور ضمنی الیکشن، خیبرپختونخوا حکومت کا عمر ایوب کی اہلیہ کی برتری کا دعویٰ
خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہرناز عمر ایوب کی برتری کا دعویٰ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور غیر سرکاری نتائج آنے کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہر ناز 25 ہزار سے زائد برتری حاصل کرچکی ہیں۔
شفیع جان نے کہا کہ ہری پور ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار شہرناز عمر ایوب کو 25,957 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار شہرناز عمر ایوب اب تک 87,029 ووٹ حاصل کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے اب تک 61,072 ووٹ حاصل کیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی برتری دراصل بانی چیئرمین عمران خان کے بیانیے اور نظریے کی واضح جیت ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کی برتری عوام کے حقیقی تبدیلی کے سفر پر اعتماد کا اظہار ہے، ہری پور کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط سیاسی قلعہ ہے، باشعور عوام نے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہری پور ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت نے مکمل غیر جانبداری برقرار رکھی ہے۔