این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب، 22 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 22 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 4043 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 3426 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزادامیدوارشہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ میں مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں۔این اے 18 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے۔ این اے 18 میں مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔