ضمنی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، سکیورٹی انتظامات مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سٹی 42 : قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔
ضمنی انتخابات ،حلقہ این اے 104 میں پولنگ کا وقت ختم ، جس کے بعد اب صرف پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ 5 بجے کے بعد کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندرداخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این اے 96 میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ عملے کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے مرکزی گیٹ بند کروا دئیے گئے ۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
این اے 129 میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، جس کے بعد پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے۔ اب صرف پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، مزید ووٹرز کا پولنگ سٹیشنز میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں PP 98 پولنگ اسٹیشن نمبر 150 پر ووٹنگ کا عمل ختم ہوگیا۔ اس کے علاوہ حلقہ پی پی 115 میں وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت
یاد رہے کہ پولنگ سٹیشن میں موجود ووٹرز کے ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولنگ کا وقت ختم پولنگ اسٹیشن ووٹ کاسٹ کے بعد
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔