جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی20 کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جی 20 کی صدارت امریکا کے سپرد کر دی گئی۔

جوہانسبرگ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سائرل راما فوسا نے اجلاس کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس میں تمام ذرائع سے موسمیاتی مالیات بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 ممالک کو پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے بلاخوف وخطر کام کرنا چاہیے۔

صدر راما فوسا نے کہا کہ جی 20 اعلامیہ کثیرالجہتی تعاون کے عزم کی تجدید ہے، یہ اعلامیہ دنیا کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کے عزم کا اظہار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلامیہ تسلیم کرتا ہے کہ ہمارے مشترکہ اہداف اختلافات سے بالاتر ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جی 20 سربراہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں برس جی 20 اجلاس کا عنوان یکجہتی، مساوات اور پائیداری تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کنٹرول رومز قائم، شہری بلاخوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں: الیکشن کمشنر پنجاب

اسلام آباد، لاہور (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے، پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنوں پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، پولنگ سٹیشنوں پر معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور خواجہ سراؤں کا ووٹ ترجیحی بنیاد پر کاسٹ کروایا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہ ہے، شہری ووٹ کی رازداری کو برقرار رکھیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر لینے سے اجتناب کریں۔

انتخابات کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اور الیکشن کمیشن پنجاب میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون شنواری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ انتخابات پنجاب کی سیاسی کشمکش کی عکاسی بھی کریں گے جہاں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی جیسی جماعتیں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی ابھی بھی جماعت کے طور پر اپنے انتخابی نشان سے محروم ہے۔

ان حلقوں میں سب سے دلچسپ مقابلہ لاہور کا سمجھا جا رہا ہے، جس سے اس سوال کا جواب بھی مل جائے گا کہ حکومت حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن شہر پر اپنا سیاسی تسلط بحال کر پائی ہے یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیل پیدا کرنے والے ممالک نے فوسل فیول کی حمایت کر دی
  • کنٹرول رومز قائم، شہری بلاخوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں: الیکشن کمشنر پنجاب
  • جی 20 ممالک نے امریکی شمولیت کے بغیر اعلامیہ منظور کر لیا
  • جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ
  • معاشی ترقی، روزگار  کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم
  • صنعتی ترقی کے بغیر روزگار کی فراہمی، آمدن میں اضافہ ممکن نہیں: وزیراعظم
  • معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں: وزیراعظم
  • صنعتی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، وزیراعظم
  • کالعدم ٹی ٹی پی، پاکستان پر سرحد پار سے بڑے حملے کر رہی ہے، ساندرا جینسن