data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جوہانسبرگ :ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ کل بروز پیر  کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کرکے بحیرہ اسود اناج راہداری کی بحالی پر بات کریں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اناج معاہدے کی بحالی کیلئے جاری ترکی کی کوششیں دراصل یوکرین جنگ میں امن کی راہیں کھولنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس عمل کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ پوری دنیا کے لیے انتہائی مفید ہوگا، ترکی نے سب سے پہلے 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کرائے تھے اور بعد ازاں اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر وہ تاریخی معاہدہ کروایا جس کے تحت یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج اور کھاد کی برآمدات ممکن ہوئیں،روس نے جولائی 2023 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف بحران زدہ خطوں میں ترکی ہمیشہ امن کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے،  سوڈان کے عوام چاہتے ہیں کہ ترکی اس تنازع کے حل میں کردار ادا کرے، اور انقرہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایردوان کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی مسئلہ ہوگا، ہم وہاں موجود ہوں گے،  خلیج ہو، سوڈان ہو یا صومالیہ ہم ہمیشہ امن کی کوششوں کا حصہ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں ۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولینڈ میں یوکرین ہب کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات

ہیگ: نیدرلینڈ کے وزیر دفاع روبن بریکلمنز کاکہنا ہےکہ نیدرلینڈ نے پولینڈ میں 300 فوجی اور دو جدید پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ یوکرین کو فوجی امداد پہنچانے والے نیٹو لاجسٹکس ہب کی حفاظت کی جا سکے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیدرلینڈ کا یہ یونٹ حالیہ دنوں میں پولینڈ پہنچنا شروع ہوا اور توقع ہے کہ یکم دسمبر تک مکمل عملی تیاری حاصل کر لے گا، یہ مشن یکم جون 2026 تک جاری رہے گا ، نیدرلینڈ کے کوارٹر ماسٹرز پہلے ہی ہب کے لیے عارضی بیس کی تیاری شروع کر چکے ہیں جبکہ سسٹم آپریٹرز جلد پولش فضائی حدود کی نگرانی کے فرائض سنبھالیں گے۔

پیٹریاٹ سسٹمز کی جدید ترین کنفیگریشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اپ گریڈڈ ریڈار اور سافٹ ویئر شامل ہے۔

یونٹ کے کمانڈر کرنل اولاف اسپینجر نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ ماہوں میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ روسی حملوں کے بعد پولینڈ میں الارم جاری ہوا، پولش لڑاکا طیارے اسکرمبل ہوئے اور عارضی طور پر کچھ ہوائی اڈے بند کیے گئے۔

نیدرلینڈ کے حکام نے کہا کہ یہ مشن نہ صرف نیٹو کے مشرقی دفاع میں عملی کردار ادا کرتا ہے بلکہ اس سے نیدرلینڈ کی اجتماعی سلامتی کے عزم کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس ٹرمپ امن منصوبے سے متفق‘ رکاوٹ یوکرین ہے‘ صدر پیوٹن
  • روس ٹرمپ امن منصوبے سے متفق، یوکرین رکاوٹ ہے: صدر پیوٹن
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی
  • پولینڈ میں یوکرین ہب کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات
  • یوکرین سے جنگ بندی: روس نے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنےکی ڈیڈلائن دیدی
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • یوکرین امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے، پولیٹیکو
  • چاہتا ہوں یوکرین جمعرات تک امریکی امن معاہدہ قبول کرلے، ڈونلڈ ٹرمپ