ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آاد (سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا جس کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آوٹ کم رہتا ہے، کم ٹرن آوٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں،کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چودھری کو کل طلب کیا ہے اور سماعت ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور امیدوار کو نااہل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک لیگل اسکیم ہے، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، کمیشن وقتا فوقتا اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمنشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پرامن رہا ہوتی ہیں
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔