پاکستا ن اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ہاتھ ملایا اورایک دوسرے کا خیرمقدم کیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین کرکٹرز نے حالیہ سیاسی کشیدگی کو بلائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کی اصل روح کا اظہار کیا ہے۔
منتظمین کے مطابق سری لنکا میں جاری دنیا کے پہلے بلائنڈ ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں پڑوسی ممالک کی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ اگرچہ ان کی بینائی نہیں، لیکن ان میں اپنی باقاعدہ قومی ٹیموں کے برعکس کھیل کا وژن موجود ہے۔
ایٹمی قوت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی مہلک فوجی جھڑپ کے بعد سے میدان کے اندر اور باہر کشیدگی برقرار ہے۔
ستمبر میں مینز ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں ٹیموں نے تعلقات بہتر بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
یہ کشیدگی خواتین ٹیموں تک بھی پہنچی، جنہوں نے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی ’نو ہینڈ شیک‘ کو اپنایا اور یہی صورتحال16 نومبر کو دوحہ میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے میچ میں بھی دیکھی گئی۔
بلائنڈ بھارتی کھلاڑیوں سے بھی توقع تھی کہ وہ اپنی باقاعدہ ٹیموں کے رویے کی پیروی کریں گی، خاص طور پر اس وقت جب ٹاس کے بعد کوئی ہینڈشیک نہیں ہوا، مگر میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا۔
دونوں ٹیمیں ایک ہی بس میں ایک ساتھ سفر کر کے میدان تک پہنچیں اور نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ ایک دوسرے کی دل کھول کر تعریفیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 136 رنز کا ہدف بھارت نے گیارویں اوور میں حاصل کر لیا تھا، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز ہی بنا سکی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک دوسرے
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔