بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت اتوار کو آمنے سامنے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
قومی ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے ہیں اور ان کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 331 رنز اسکور کیے۔ آزاد جموں و کشمیر کی 15 سالہ آل راؤنڈر مہرین علی نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایونٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 18 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ 19 نومبر کو قومی ویمن بلائنڈ ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا، جبکہ 20 نومبر کو پاکستان امریکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلائنڈ کرکٹ بھارت پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلائنڈ کرکٹ بھارت پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ ورلڈ کپ کے خلاف
پڑھیں:
’ویلڈن گرین شرٹس،تھینک یو سری لنکا‘، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پر امن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس، تھینک یو سری لنکا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم،فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے سیریز جیتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا ۔