ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف کرایا ہے۔اس فیچر کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک جگہ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ بنیادی طور پر انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے۔انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز کی طرح صرف کریٹیر ہی کسی ٹک ٹاک بلیٹن بورڈ پر میسجز پوسٹ کرسکے گا جبکہ فالوورز محض ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرسکیں گے۔یہ فیچر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ان صارفین کو دستیاب ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 50 ہزار ہوگی۔اس فیچر کا مقصد کریٹیرز اور کمپنیوں کے لیے اپنے فالوورز سے نیوز اور اپ ڈیٹس کو شیئر کرنا آسان بنانا ہے جبکہ وہاں وہ اپنا خصوصی مواد بھی پوسٹ کرسکیں گے۔یعنی صارفین کوئی اپ ڈیٹ اسٹوری یا معمول کی ٹک ٹاک پوسٹ کی بجائے اسے بلیٹن بورڈ پر شیئر کرسکیں گے جو صرف ان کے فالوورز تک محدود ہوگی۔اس فیچر کی آزمائش جون 2025 سے ہو رہی تھی اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق بلیٹن بورڈ پر تمام مواد کو کمیونٹی گائیڈلائنز کے اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ کریٹیرز اپنے ان باکس پر جاکر بلیٹن بورڈ کو قائم کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلیٹن بورڈ ٹک ٹاک
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ای چالان نظام فعال ہونے کے بعد شہر کی مرکزی اور مصروف ترین شاہراہ، شارعِ فیصل، پر رفتار کی حد واضح کرنے کے لیے نئے سائن بورڈ نصب کر دیے گئے ہیں۔ ان سائن بورڈز کا مقصد شہریوں کو رفتار کے ضابطوں سے آگاہ کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔
ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کاروں، جیپوں اور دیگر لائٹ گاڑیوں کے لیے رفتار کی زیادہ سے زیادہ حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب بسوں، ٹرکوں اور دیگر ہیوی وہیکل کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، تاکہ حادثات کے خطرے کو کم کیا جاسکے اور ٹریفک کا بہاؤ محفوظ طریقے سے جاری رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کی نگرانی جدید کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جو خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے۔ اس نئے نظام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی جانب مائل کرنا اور سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔