چاچا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کی جائے‘حافظ الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہری حافظ الرحمن نے کہاہے کہ میرے چاچا کی بلاجواز گرفتاری اوران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کرکے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ان کاکہناتھا کہ گزشتہ روز 12 نومبر کی صبح تقریباً 7 سے 8 بجے معمول کے مطابق میرے چچا جان خستہ خان (عمر: 65 سال)، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیاں صاف کرتے ہیں، کام پر نکلے۔ اس کے بعد دن بھر نہ ان کا کوئی پتہ چلا اور نہ ہی ان کا موبائل نمبر ملا، جو مسلسل بند آرہا تھا۔ ہم نے شام تک ہر ممکن تلاش کی مگر کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔بالآخر ہم نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں لاپتہ ہونے کی درخواست جمع کروائی۔ درخواست جمع ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد ایک شخص ظہیر نامی نے ہم سے رابطہ کیا اور خود کو لسبیلہ/لیاقت آباد پولیس اسٹیشن کا اہلکار بتایا۔ اس نے اطلاع دی کہ ہمارے چچا خستہ خان پولیس حراست میں ہیں اور ان پر شریف آباد تھانے کی جانب سے دفعہ 23(I)(a) کے تحت ایف آئی آر درج ہے، اور تفتیش اس کے ذمہ ہے۔ اس نے ہمیں اگلے دن عدالت آنے کا کہا۔مورخہ 13 تاریخ کو ہم عدالت پہنچے اور اپنے چچا سے معاملہ پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سائیکل پر سہراب گوٹھ کے پل پر چڑھ رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے انہیں روک کر تلاشی لی اور الزام لگایا کہ ’’تمہارے پاس پستول ہے‘‘۔ پھر انہیں زبردستی تھانے لے جایا گیا اور بعد ازاں دوسرے تھانے منتقل کردیا گیا۔ اس پورے معاملے کے پیچھے ایک شخص جاوید کا ہاتھ ہے، جو چند روز قبل بھی دھمکی دے چکا تھا کہ ’’میں تمہیں بند کروا دوں گا‘‘۔ میرے چچا ایک نہایت سادہ لوح بزرگ ہیں، ٹھیک طرح بات بھی نہیں کرسکتے، صرف گاڑیاں دھو کر روزی کماتے ہیں ۔ ان پر اس نوعیت کا اسلحہ رکھنا کاالزام سراسر جھوٹا اورغلط ہے۔ آئی جی سندھ ‘ ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کرتے ہیںکہ متعلقہ ایس ایچ او سے پوچھ گچھ کی جائے کہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے یہ جھوٹی ایف آئی آر کس بنیاد پر اور کس کے کہنے پر درج کرکے ہمیںانصاف دلایاجائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔