اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی، اس وقت ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، عوام نے بائیکاٹ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 129 کی سیٹ پر ہم نیا امیدوار میدان میں لائے، پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرایا جا رہا ہے، ہمیں کیوں مینارِ پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی