مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پرامن ماحول میں جاری ہے اور کسی بھی حلقے سے کسی نوعیت کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر اعتماد کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔

اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پولنگ کے 7 گھنٹے مکمل ہونے تک فیصل آباد کے 5 حلقوں سے حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق کہیں بھی ہنگامی صورتحال، بے ضابطگی یا گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ جعلی ووٹ کاسٹ ہو رہے ہیں تو یہ درست نہیں۔ پورے صوبے میں پولنگ انتہائی منظم اور پرامن ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ہر حکومت میں ملک نے معاشی، سماجی اور دفاعی میدان میں نمایاں پیشرفت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ایسی شکست دی جو صدیوں یاد رکھی جائے گی، آج مودی دنیا بھر میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ 11 مئی 2025 اور 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کے بڑے دن ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

مزید پڑھیں: ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟

پی ٹی آئی کے بانی رہنما پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاسی ڈیڈ لاک پیدا کیا، کبھی حقیقی سیاست نہیں کی، اور آج بھی بات چیت پر آمادہ نہیں۔ انہیں لانا اس ملک کی بدقسمتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے اور عوام جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ لوگ خدمت، کارکردگی اور ترقی کو ووٹ دے رہے ہیں، اور یہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی بانی سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ ضمنی انتخابات فیصل آبا مسلم لیگ ن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی بانی سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ ضمنی انتخابات فیصل آبا مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات مسلم لیگ

پڑھیں:

سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں:رانا ثناء اللّٰہ

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور  اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت آج بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر آمادہ ہے۔

فیصل آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران ووٹنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے، حلقے میں کسی مخالف امیدوار یا کارکن کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی کسی کو شکایت کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ عموماً 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتا ہے، پورے حلقے میں نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی، عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ انہیں سیاست کرنے کے لیے لایا گیا، وہ سیاست دان نہیں تھے اور نہ ہی کبھی انہوں نے حقیقی سیاست کی، ان کے دورِ اقتدار میں صرف مخالفین پر مقدمات بنانے پر توجہ دی گئی۔

سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون و آئین اجازت نہیں دیتا: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون آئین و اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میثاقِ پاکستان پر مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا، جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید بتایا کہ دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا، حلقے میں ضمنی انتخاب کے باعث وزیراعظم مریم نواز کو ترقیاتی منصوبوں کے اعلان سے روک دیا گیا تھا، تاہم ان منصوبوں کی پلاننگ مکمل کی جاچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی و صوبائی اسمبلی، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ ختم، گنتی جاری
  • سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں:رانا ثناء اللّٰہ
  • ضمنی انتخابات، ٹرن آئوٹ بہتر، مسلم لیگ (ن) کو برتری کی توقع، عطاء تارڑ
  • ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
  • انتخابات کے نتائج عراقی عوام میں شعور اور بیداری کا واضح ثبوت ہیں، آیت اللہ سید یاسین الموسوی
  • ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
  • ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری