سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری کی تیاریاں تشویش ناک ہیں ، چوہدری یاسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس اقبال ہال میں منعقد ہوا جس میں مزدوریونین کے مرکزی عہدیداران، سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور مختلف ڈائریکٹوریٹس سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس میں ادارے کی موجودہ صورتِ حال، انتظامیہ کے سی بی اے کے ساتھ نامناسب رویے، سینی ٹیشن،انوائرمنٹ اور سی ڈی اے ہسپتال کی نجکاری اور مختلف شعبہ جات کو آوٹ سورس کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی غور وغوض کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سپریم کونسل کے مرکزی عہدیداران نے کھل کر اپنی آرا پیش کیں اور متفقہ طور پر تمام اختیارات قائدِ مزدور چوہدری محمد یاسین کو سونپ دیے۔ باہمی مشاورت کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل اور مضبوط حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے حقوق اور روزگار کے تحفظ کے لیے وہ اپنے قائد چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں ہر فورم پر متحد و مضبوط رہیں گے اور پرامن، جمہوری، سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ عدالتِ عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود انتظامیہ ملازمین کو پلاٹ دینے سے مسلسل گریزاں ہے جبکہ دوسری جانب مختلف ڈائریکٹوریٹس کو آوٹ سورس کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں جو انتہائی تشویش ناک اور قابلِ افسوس امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات پورے ادارے میں بے چینی اور عدم اطمینان کو جنم دے رہے ہیں جبکہ اس تمام عمل میں سی بی اے یونین کو اعتماد میں نہ لینا انتہائی غلط اور یکطرفہ فیصلہ ہے۔چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ حکومت کا کام روزگارچھیننے کی بجائے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آوٹ سورسنگ اور نجکاری جیسے تجربات کی بجائے ادارے میں نئی بھرتیاں کی جائیں اور موجودہ افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ملازمین اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں اور شہرِ اقتدار کی خوبصورتی اور ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے، بورڈ ممبران اور اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ میٹنگ کریں اور تمام فیصلے مشاورت کے ذریعے کیے جائیں، کیونکہ ادارے میں صنعتی امن برقرار رکھنا انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سی بی اے کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو مزدوریونین ملازمین کی مشاورت سے احتجاجی کال دے گی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کی مکمل ذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہوگی۔چوہدری محمد یاسین نے آخر میں کہا کہ ہم ماضی کی طرح آج بھی ہر فورم پر اپنی جمہوری، سیاسی اور قانونی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مزدور دشمن پالیسیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہم کسی کو مزدوروں کے حقوق پامال کرنے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ افغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا مسلمان نیویارک اور لندن کے میئر بن سکتے ہیں،لیکن بھارت میں کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی فیصل آباد ،پی پی 115 بوتھ نمبر 1میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کریگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے

پڑھیں:

انتخابات کے نتائج عراقی عوام میں شعور اور بیداری کا واضح ثبوت ہیں، آیت اللہ سید یاسین الموسوی

محورِ مقاومت کے بارے میں بغداد کے امام جمعہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت نے، دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس، نہ صرف مزاحمت کو کمزور نہیں کیا بلکہ اس کی یکجہتی اور قوت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عراقی عوام میں شعور اور بیداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطے کے لیے صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ آیت اللہ الموسوی کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے نتائج عراقی قوم کی آگاہی اور بصیرت کا روشن پیغام ہیں، وہ سیاسی گروہ جو خود کو ’’ترقی پسند‘‘ کہتے ہیں اور جنہیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے، تقریباً چار سو امیدوار رکھنے کے باوجود صرف ایک نشست حاصل کر سکے۔

ان کے مطابق یہ گروہ آزادی کے نام پر عراقی پارلیمنٹ کی دینی شناخت کو بدلنے اور معاشرتی اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش میں تھا، لیکن عوام کی بصیرت نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا اور ایک بار پھر عراق کی آزاد اور خودمختار شناخت کو مضبوط کیا۔ بغداد کے امام جمعہ نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ میں شیعہ نمائندوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے اور پہلی بار یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ حکومت کے تینوں اہم ستون اہل تشیع سے ہی منتخب ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ کا دباؤ اب بھی ایک ایسی حقیقی جمہوریت کی تشکیل میں رکاوٹ ہے جو اکثریت کے ووٹ پر قائم ہو۔

انہوں نے سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے واضح معیار طے کریں، ایک ایسا وزیراعظم جو دیندار، باصلاحیت، طاقت و دولت کی کشش سے محفوظ، اور ملک کو چلانے کے لیے قابلِ عمل اصلاحاتی پروگرام رکھتا ہو۔ آیت اللہ الموسوی نے غزہ اور لبنان کی حالیہ صورتحال کو امریکہ اور اسرائیل کے اس مشترکہ منصوبے کا حصہ قرار دیا جو خطے کو نئے سرے سے تشکیل دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد خطے میں اسرائیلی حکومت کو مرکزی سیاسی اور سکیورٹی محور کے طور پر مضبوط کرنا ہے، نیا منصوبہ بھی خطے میں اثر و رسوخ کی نئی تقسیم اور سیاسی سرحدوں کی دوبارہ ترتیب دینے کا حصہ ہے، اور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ عراق کو بھی اس محور کا حصہ بنایا جائے۔ 

محورِ مقاومت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت نے، دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس، نہ صرف مزاحمت کو کمزور نہیں کیا بلکہ اس کی یکجہتی اور قوت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے گزشتہ ہفتوں میں قتل و غارت اور فضائی حملوں کے ذریعے لبنان پر نئی سیاسی و عسکری حقیقتیں مسلط کرنے کی کوشش کی، مگر اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ آیت اللہ الموسوی نے یہ بھی کہا کہ مزاحمت کے خاتمے کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دن اسرائیل کے اس خطرناک جوا کے نتائج واضح کر دیں گے۔ انہوں نے کہا: ’’جواب راستے میں ہے، اور کل اتنا قریب ہے کہ تصور سے بھی زیادہ نزدیک معلوم ہوتا ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ریلوے کی مزید 11ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے تیاریاں مکمل
  • وی لاگر محمد شیراز نے جماعت اسلامی کا ایکسیلینس ایوارڈ ملنے کی ویڈیو شیئر کردی
  • انتخابات کے نتائج عراقی عوام میں شعور اور بیداری کا واضح ثبوت ہیں، آیت اللہ سید یاسین الموسوی
  • برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کا ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت
  • انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی
  • پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد
  • جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب