سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اسلام آباد: فاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے اور عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی تجارت کے قواعد میں چند ترامیم بھی کی ہیں.تاہم مجموعی فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام کی بہتری کے ساتھ برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی اسمگلنگ کی شکایات پر اس کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسمگلنگ کی مزید شکایات موصول نہ ہونے پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔