data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: آج ہونے واالے قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا،جب کی سکیورٹی کے سخت انتظامات میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا، جو وقت مقررہ ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی شروع دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے تھے، دو ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے، عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلہ رہا، یہ نشست پی ٹی آئی کےعمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔این اے96 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 16 امیدوار مدمقابل ہیں، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 133 جبکہ خواتین ووٹرز2 لاکھ 72 ہزار 991 ہے۔این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید سمیت پانچ امیدوار میدان میں تھے، ۔ این اے 129 قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ تھا، حلقے میں مجموعی طور پر 3 سو 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ این اے 129 کی نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق این اے-129 لاہور کا ایک اہم حلقہ ہے اور یہ الیکشن بھی اہم ہے کیونکہ یہ شہر کے مرکزی حلقوں پر مشتمل ہے، یہاں کی جیت کا براہ راست تعلق لاہور کی مجموعی سیاسی سمت سے ہوتا ہے۔این اے 143 پنجاب کے شہر ساہیوال کا تیسرا بڑا حلقہ ہے اِس میں بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ے، حلقے میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 584,698 ہے۔این اے 185 میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار میدان میں اُتارا ہے اس حلقے میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور جےیوآئی کے امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ رہا۔

ادھرحلقہ پی پی 87 میانوالی 3 میں 193 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے، مجموعی طور حلقہ بھر میں 640 پولنگ بوتھ قائم ہیں جن میں 332 مردانہ اور 308 خواتین کے پولنگ بوتھ  تھے جبکہ کل رجسڑڈ ووٹر کی تعداد 283272 ہے۔حلقہ بھر میں 66 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیے گئے تھے، 62 پولنگ اسٹیشن اے کیٹیگری، 21 بی کٹیگری اور 110 سی کیٹگری قرار دیے گئے ، ووٹرز کی سکیورٹی کیلئے 1500 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئےتھے جبکہ پاک آرمی بھی پولیس کی مدد کیلئے موجود ر ہی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا زاد امیدوار پولنگ سٹیشنز مسلم لیگ ن کے درمیان

پڑھیں:

ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی

ملک میں ضمنی انتخابات کا سلسلہ کل قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں شروع ہوگا، جن میں پانچ حلقے پنجاب کے اور ایک حلقہ ہری پور کا شامل ہے۔
انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز مختلف آزاد امیدواروں سے مقابلہ کریں گے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ ڈی جی خان میں ن لیگ کے قادر کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
سب سے بڑا انتخابی معرکہ این اے-18 ہری پور میں ہوگا، جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز کا مقابلہ ن لیگ کے بابر نواز خان سے ہے۔ یہ سیٹ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو امیدوار بنایا ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے-129 میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔
فیصل آباد کے این اے-96 میں ن لیگ کے بلال بدر اپنی ہی پارٹی کے سابق امیدوار نواب شیر وسیر کے ساتھ مد مقابل ہوں گے۔
این اے-104 میں لیگی امیدوار راجا دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان کا مقابلہ ہوگا، جبکہ این اے-143 میں ن لیگ کے طفیل جٹ اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری آمنے سامنے ہوں گے۔
ان حلقوں میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات سیاسی جماعتوں کے لیے بڑے اہمیت کے حامل ہیں اور ملک کے سیاسی منظرنامے پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات میں پولنگ ختم، گنتی کا عمل جاری، غیر سرکاری نتائج آنا شروع
  • قومی و صوبائی اسمبلی، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ ختم، گنتی جاری
  • ضمنی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، سکیورٹی انتظامات مزید سخت
  • ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پرامن پولنگ جاری، عوام خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللہ
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
  • قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے:سیکورٹی انتظامات مکمل
  • ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی