ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، 2 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں، عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار

این اے 18

این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کےعمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

این اے 96 

این اے96 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 16 امیدوار مدمقابل ہیں، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 133 جبکہ خواتین ووٹرز2 لاکھ 72 ہزار 991 ہے۔

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت

این اے 104

این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید سمیت پانچ امیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے حلقے میں کل 5 لاکھ 57 ہزار 637 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

این اے 129

قومی اسمبمسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں مجموعی طور پر 3 سو 34 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گے ہیں جبکہ 70  پولنگ سٹیشنز مرد و خواتین کے مشترکہ ہوں گے، این اے 129 کی نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

این اے 143

این اے 143 پنجاب کے شہر ساہیوال کا تیسرا بڑا حلقہ ہے اِس میں بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ے، حلقے میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 584,698 ہے۔

این اے 185

این اے 185 میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار میدان میں اُتارا ہے اس حلقے میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور جےیوآئی کے امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس۔ہفتہ 22 نومبر ، 2025

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پنجاب کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد میں انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام امیدواروں کی دستبرداری کے اعلان کے بعد بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

پی پی 87 میانوالی 3

حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 میں 193 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مجموعی طور حلقہ بھر میں 640 پولنگ بوتھ قائم ہیں جن میں 332 مردانہ اور 308 خواتین کے پولنگ بوتھ ہیں جبکہ کل رجسڑڈ ووٹر کی تعداد 283272 ہے۔

لاہور میں 263 ٹریفک حادثات، 315 افراد زخمی

حلقہ بھر میں 66 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں، 62 پولنگ سٹیشن اے کیٹیگری، 21 بی کٹیگری اور 110 سی کیٹگری قرار دیے گئے ہیں، کندیاں : ووٹرز کی سکیورٹی کیلئے 1500 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پاک آرمی بھی پولیس کی مدد کیلئے موجود رہے گی۔

سکیورٹی انتظامات مکمل

پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کیلئے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144 اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 ہزار 792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس، ایک ہزار 32 حساس قرار دیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ادھر ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی الیکشن کے باعث ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان نے دفعہ 144 نافذ کر دی جہاں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پولنگ سٹیشنز پیپلز پارٹی کیے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے درمیان اسمبلی کے

پڑھیں:

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے

---فائل فوٹو 

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ کل ہوگی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ووٹنگ کل ہوگی۔

ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

⁠ضابطۂ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔

بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی فراہم کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
  • قومی اسمبلی 6، صوبائی کے 7 حلقوں میں انتخابی دنگل آج: سخت سکیورٹی انتظامات
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے گا
  • قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
  • ضمنی انتخابات: ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری
  • ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا: قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں پولنگ کل ہوگی
  • قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے