قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں انتخابی سامان متعلقہ مراکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
این اے 18 ہری پور میں 9 امیدوار میدان میں موجود ہیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 96 فیصل آباد کے حلقے میں 16 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں انتخابی مقابلہ ہوگا۔
یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے اس حلقے میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خالی ہوئی پی ٹی آئی یہ نشست
پڑھیں:
ضمنی انتخابات: ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی ہے کہ غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کیے جائیں اور واضح لکھا جائے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کیا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ آر او ہی جاری کرنے کا مجاز ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ کل ہوگی۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ووٹنگ کل ہوگی۔