اونچی ایڑی یعنی ہیل پہننے سے انسانی جسم پر کیا اثر پڑتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اونچی ایڑی یعنی ہیل پہننے کا رجحان دنیا بھر کی خواتین میں عام ہے۔ تاہم جہاں یہ فیشن اور شخصیت میں نکھار لاتی ہے، وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ وی نیوز کی خصوصی رپورٹ میں مختلف خواتین سے گفتگو کی گئی جنہوں نے ہیل کے استعمال اور اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی کی فضا انسانی صحت کیلئے مضر قرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کی فضا کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ تازہ ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور کچھ دیر قبل کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی مضر‘ کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سطح کی آلودگی سانس اور دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔
ادھر پنجاب میں بھی حکومتی اقدامات کے باوجود فضائی آلودگی میں کوئی واضح کمی نہیں آ سکی۔
لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، جہاں ایئر پارٹیکیولیٹ میٹرز کی سطح 198 تک پہنچ گئی ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے حالات میں بچے، بزرگ اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں، کیونکہ فضا میں شامل مضر ذرات انسانی صحت پر فوری اور طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔