شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوےکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔اسلام آباد میں قومی ون ڈے ٹیم کےکپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےکھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل کی چھت سے اسلام آباد کی خوبصورت شام سے محظوظ ہونےکے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانے بھی کھائے۔ زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
قومی کھلاڑیوں کا اظہارِ تشکر، سری لنکن ٹیم کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے فروغ اور مشکل حالات میں تعاون پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سری لنکا کی اس دوستی کو یاد رکھے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ جب دنیا کے کئی ممالک ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب سری لنکا نے دوستی اور کھیل کے جذبے کے تحت پاکستان کا ساتھ دیا، پوری قوم سے درخواست ہے کہ میدانوں کا رخ کریں اور کرکٹ کے کھیل کو سپورٹ کریں۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بھی سری لنکا کے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سری لنکن قوم اور کھلاڑیوں کی شکر گزار رہے گی۔
شاہین نے کہا کہ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈز میں آئیں تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے پرامن اور پرجوش ملک ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں سری لنکا کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
لیگ اسپنر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کے فیصلے نے کھیل کی جیت کو یقینی بنایا ہے، یہ محض ایک سیریز نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان کرکٹ دوستی کی مضبوط علامت ہے۔‘
دوسری جانب سری لنکا کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان کے حق میں بیان دے کر بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ہلچل مچا دی۔
حالیہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ ’کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں وقت یا حالات توڑ نہیں سکتے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ وہ اس سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے جس پر لاہور میں حملہ ہوا تھا، تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا تھا۔
کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد بھی میں کئی مرتبہ پاکستان آیا اور ہمیشہ یہاں محبت، عزت اور اپنائیت ملی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ منفرد ہے، اور پاکستانی عوام کا جوش و خلوص انہیں بار بار یہاں کھینچ لاتا ہے۔
یوں ایک بار پھر پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ تعلقات نے ثابت کیا ہے کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔