قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
ادھر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شارجہ کے تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ، اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسن نواز
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ کا 148 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-16
لاہور/ اسلام آباد (صباح نیوز/ آن لائن) مصور پاکستان، شاعر مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃاللہ علیہ کا 148 واں یومِ پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، مزاراقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی پھولوں رکھے گئے اور بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ملک بھر میں مختلف تقاریب ہوئیں، مساجد میں بھی علامہ اقبالؒ کے ملک و قوم کیلیے کردار کو اجاگر کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلیے دعائیں مانگی گئیں۔ یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ مصور پاکستان علامہ اقبالؒ نے غلامی کے اندھیروں میں خودی، ایمان کی شمع روشن کی، مایوس قوم کو بیداری، علم، عمل و خود اعتمادی کا درس دیا، علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا، اقبال کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، 1930ء کا خطبہ الہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا، علامہ اقبال نے امت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا۔ ہم اقبال کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
لاہور: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین،شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر مزاراقبال پر حاضری دے رہے ہیں