سہیل آفریدی نااہل؟ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز، تحریک انصاف کا بائیکاٹ، ہری پور ضمنی الیکشن ملتوی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن پاکستان ضمنی الیکشن وزیراعلی سہیل آفریدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پاکستان ضمنی الیکشن وزیراعلی سہیل ا فریدی
پڑھیں:
ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاری
طلال چوہدری اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
ضمنی الیکشن کے دوران ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دن 12 بجے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف سماعت: سہیل آفریدی پیش نہ ہوئےکمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان کو نوٹس جاری کر دیے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 24 نومبر کو دن 11 بجے ہو گی۔
اس ضمن میں بھی الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری اور امیدوار بلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔