لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، 9 ایم ایم پستول، 1 موبائل اور کالعدم تنظیم کے 2 کارڈز برآمد کرلیے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض سپریم کورٹ میں جج تعیناتی، دو ہائی کورٹس میں چیف جسٹسز کی تقرری کیلئے اجلاس طلب ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے پاکستان اور یورپی یونین کا غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کیلئے معاونت کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کالعدم تنظیم کے 2
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس پرحملہ، جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک
اسلام آباد پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں چیکنگ کے دوران بین الصوبائی گینگ کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جوابی فائرنگ سے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا جب کہ دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کیا گیا تاہم اس دوران ایک ملزم دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان 35 سے زائد سنگین وارداتوں میں ٹیکسلا، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔